سردیوں میں ہونٹوں کی خشکی کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کے لیے لوگ مہنگے لپ بام پے پیسہ خرچ کرتے ہیں۔
سردیاں آتے ہی لوگوں کو اپنے ہونٹوں کی زیادہ فکر ہونے لگتی ہے۔ خشک موسم ہونٹوں کو نقصان پہنچاتا ہے اور ان کا قدرتی رنگ کھو دیتا ہے، اس لیے خواتین اپنے ہونٹوں کو خوبصورت رکھنے کے لیے لوشن پر بہت زیادہ پیسہ خرچ کرتی ہیں۔
انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
ماہرین کے مطابق خون کی کمی ہونٹوں کے سیاہ اور خشک ہونے کی ایک وجہ ہے لیکن اس میں جینیاتی عوامل بھی کردار ادا کر سکتے ہیں۔ جبکہ پانی کی کمی اور دھوپ کی تپش ہونٹوں کی رنگت کو مٹانے میں نمایاں طور پر حصہ ڈال سکتی ہے۔
اپنے ہونٹوں کا قدرتی گلابی رنگ کرنے کے چند گھریلو طریقے:
شہد
اپنے ہونٹوں پر شہد لگائیں، یہ آپ کے ہونٹوں کی نمی کو برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے۔ 15 سے 20 منٹ لگانے کے بعد دھو لیں۔
لیموں
تازہ نچوڑا ہوا لیموں کا رس اپنے ہونٹوں پر لگائیں، اسے کچھ منٹ تک لگے رہنے دیں اور پھر اسے دھولیں۔ لیموں کے رس میں موجود سٹیرک ایسڈ سیاہ ہونٹوں کو روشن کرنے کے لیے ضروری ہے۔
گلاب کا عرق
گلاب کا پانی اپنی موئسچرائزنگ اور پرسکون خصوصیات کے لیے جانا جاتا ہے، جو آپ کے ہونٹوں کے لیے بہت اچھا ہے۔ اسے اپنے ہونٹوں پر لگائیں اور چند منٹ بعد دھو لیں۔
بادام کا تیل
بادام کے تیل میں وٹامنز کی مقدار زیادہ ہوتے ہیں اور ہونٹوں کو محفوظ اور نمی بخشنے کا کام کرتا ہے۔ اپنے ہونٹوں پر تھوڑی سی تیل کی مقدار لگائیں اور اسے دھونے سے پہلے چند منٹ لگا رہنے دیں۔
کھیرے
چونکہ کھیرے ہائیڈریٹ ہوتے ہیں، اس لیے آپ یا تو کھیرے کے پتلے ٹکڑے اپنے ہونٹوں پر لگا سکتے ہیں یا ان کا رس دس سے پندرہ منٹ تک لگا چھوڑ سکتے ہیں۔
آج کی تازہ ترین خبروں کے لیے یہاں کلک کریں
ناریل کا تیل
اپنی انگلی کا استعمال کرتے ہوئے، اپنے ہونٹوں پر ناریل کا تیل لگائیں اور اسے کچھ دیرلگا رہنے دیں۔ ناریل کا تیل ہونٹوں کی ساخت اور ہائیڈریشن کو بڑھاتا ہے۔ ناریل کے تیل میں ایسی خصوصیات ہیں جو آپ کے ہونٹوں کو محفوظ رکھ سکتی ہیں۔