فلوریڈا: سمندری طوفان 125 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے ساتھ آئیڈیلیا سے ٹکرا گیا۔ بارش کے باعث مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سمندری طوفان آئیڈیلیا کے باعث فلوریڈا میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس کے نتیجے میں شاہراہوں پر کئی فٹ پانی جمع ہو گیا اور ساحلی علاقوں میں سیلاب آ گیا۔
انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
سمندری طوفان کے باعث فلوریڈا، جارجیا اور جنوبی کیرولائنا میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا۔ تیز ہواؤں اور موسلا دھار بارش کی وجہ سے متعدد اضلاع میں بجلی منقطع ہوگئی ہے اور ہزاروں لوگوں کو ساحلی علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔
سمندری طوفان آئیڈیلیا کی وجہ سے 1,000 سے زیادہ طیارے منسوخ ہوئے اور تقریباً 2,000 افراد کوسفرکی تاخیرکا سامنہ کرنا پڑا۔ متاثرہ علاقوں میں تعلیمی ادارے بھی بند کر دیے گئے ہیں۔
طوفان کے راستے میں محکمہ موسمیات نے 4 سے 8 انچ بارش کی توقع ظاہر کی ہے۔