Wednesday, December 4, 2024

آئی۔سی۔ٹی نے زلزلہ متاثرین کے لیے چندہ اکٹھا کرنے کی مہم شروع کر دی۔

- Advertisement -

اسلام آباد: اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) کے تمام تعلیمی اداروں نے ترکی اور شام کے زلزلہ متاثرین کے لیے عطیات جمع کرنے کے لیے ایک میگا مہم کا آغاز کر دیا، تباہ کن زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد اب تک کم از کم تیس ہزار جانیں لے چکی ہے۔

یہ مہم وزیر اعظم کی طرف سے زلزلہ متاثرین اور بچ جانے والوں کی مدد اور ترکی اور شام کے لوگوں کے ساتھ یکجہتی ظاہر کرنے کی اپیل کے بعد شروع کی گئی تھی۔

طلباء نے ترکی اور شام میں زلزلے سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے حکومت پاکستان کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے اپنے عزم اورجزبات کا اظہار کیا، جنہوں نے زلزلے میں اپنے خاندان، گھر اور ذریعہ معاش کو کھو دیا تھا۔ یہ وقت ہے کہ ہم سب اپنے ضرورت مند بھائیوں کی ہر ممکن مدد کے لیے اٹھ کھڑے ہوں۔

طلباء اور انتظامیہ نے عطیات جمع کرنے کے لئے ایک عطیہ خانہ قائم کیا اور اساتذہ اور طلباء نے طلباء کو اس سرگرمی میں حصہ لینے کی ترغیب دینے کے لئے آگاہی اور تحریکی سیشن کا انعقاد کیا۔

انگلش میں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اسکول انتظامیہ نے طلباء سے کہا کہ وہ ١٠ روپے سے کم رقم کے ساتھ فنڈز میں حصہ ڈالیں۔ وہ مل کر متاثرہ لوگوں کی زندگیوں میں فرق پیدا کر سکتے ہیں۔

اس سے قبل وفاقی وزارت تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے تحت فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے تعلیمی اداروں کو زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ رقم زلزلہ متاثرین کے لیے وزیر اعظم کے ریلیف فنڈ میں جائے گی، جس سے ترکی کے لیے فنڈز جمع کیے جائیں گے، جو پیر کو ٧.٨  شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا تھا۔

فنڈ جمع کرنے کی سرگرمی ٥ سکولوں میں شروع ہوئی جن میں اسلام آباد کالج فار گرلز، ایف۔٢/ ٦ ، اسلام آباد کالج فار بوائز جی۔٣/ ٦ ، اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ایف۔٤/ ٧ ، اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ایف۔٢/ ١٠  اور اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز ایف۔٤/ ٨۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں