اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے تعطل کا شکار قرض پروگرام پر نویں جائزے کے اختتام کے بعد باضابطہ بیان جاری کیا۔
آئی ایم ایف کے مشن لیڈر نیتھن پورٹر نے ایک بیان میں کہا کہ پالیسی اقدامات کا جلد اور فیصلہ کن عمل درآمد، سرکاری شراکت داروں کی مستحکم مالی مدد کے ساتھ، پاکستان کے لیے میکرو اکنامک استحکام کو کامیابی کے ساتھ بحال کرنے اور اپنی پائیدار ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے ضروری ہے۔
مشن کے ١٠ روزہ دورہ پاکستان کے بعد جاری ہونے والے بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف کے “میکرو اکنامک استحکام کی حفاظت” کے لیے ان اقدامات کو عملی جامہ پہنانے کے وعدے کی تعریف کی گئی۔
انگلش میں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
انہوں نے حکام سے ان کے “نتیجہ خیز مکالمے” پر بھی شکریہ ادا کیا۔
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ڈائریکٹر نے کہا کہ پاکستانی حکام کے ساتھ “اندرونی اور بیرونی عدم توازن کو دور کرنے کے لیے پالیسی اقدامات” کے بارے میں بات چیت کے دوران “اہم پیش رفت” ہوئی ہے۔
آئی ایم ایف مشن کے سربراہ نے کہا کہ پالیسیوں کے “عمل درآمد کی تفصیلات” کو حتمی شکل دینے کے لیے، دونوں جماعتوں کے درمیان “ورچوئل مشاورت” آئندہ دنوں میں جاری رہے گی۔
وزیر خزانہ اسحاق کے مطابق آئی ایم ایف کے مذاکرات “ٹریک پر” ہیں، اور قرض دینے والے کے ساتھ قرضہ پروگرام سے متعلق مسائل آج (جمعرات) حل ہونے کی امید ہے۔