بلوچستان میں بارشوں کے باعث نقصانات کے بارے میں اہم رپورٹ سامنے آ گئی۔
پی ڈی ایم اے نے بلوچستان میں گوادر اور تربت کیچ کے علاقوں میں بارشوں سے ہونیوالے نقصانات کی رپورٹ دے دی ہے۔
پی ڈی ایم اے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گوادر میں بارش کے باعث 50 سے زائد مکانات مکمل طور پر تباہ، 90 سے زائد مکانات کو جزوی اور 15 سے زائد دیواروں کو نقصان پہنچا۔
انگلش میں خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں
پی ڈی ایم اے کے دس واٹر پمپ گوادر کو سیراب کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں، اور تربت اور گوادر میں چار سڑکیں اور ایک پل سیلابی پانی میں بہہ جانے کے بعد چالیس سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
ایمبولینسوں کے ساتھ دو ریسکیو ٹیمیں تباہ حال اضلاع گوادر اور کیچ میں امداد فراہم کر رہی ہیں، اس کے علاوہ متاثر ہونے والے علاقوں میں کمبل،ٹینٹ اور دوسری ضرورت کی اشیا پہنچائی جا رہی ہیں۔