Friday, December 27, 2024

عمران چودھری کی اے آئی پن ڈیوائس نے تہلکہ مچا دیا

- Advertisement -

عمران چودھری نے ایپل کو مات دے کراے آئی پن ڈیوائس متعارف کروا دی۔  

جدید دنیا میں آگے بڑھتے  ہوئے پاکستان بھی کسی سے کم نہیں ہے پاکستانی شہری عمران چودھری مارکیٹ میں اے آئی پن ڈیوائس کے نام سے ایک ایسی حیرت انگیز ٹیکنالوجی لے کر آ گۓ ہیں جس نے ایپل فون کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اب آپ کو موبائل فونز کو لے کر گھومنے کی ضرورت نہیں پڑے گی کیونکہ اب آپ ہاتھ کی ہتھیلی پر فون چلائیں گے۔

ٹیکنالوجی کی دنیا میں پاکستانی عمران چودھری نے نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا انہوں نے ایسی ڈیوائس تیار کر لی ہے جو دنیا میں موبائل فونز کی ٹیکنالوجی کو بدل کر رکھ دے گی اور لوگوں کی زندگیوں کو مزید آسان بنا دے گی۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں 

اس بلاگ میں ٹیکنالوجی کی دنیا میں تہلکہ مچانے والی عمران چودھری نے کی بنائی ہوئی ڈیوائس کے بارے میں جانیے۔

عمران چوہدری اور بیتھنی کون ہیں؟

عمران چوہدری اور ان کی بیوی یہ دونوں ایپل کے سابقہ ملازم ہیں۔ عمران چوہدری ایپل کے ڈیزائنر تھے انہوں نے 20 سال ایپل کمپنی میں کام کیا بہت سے آئی پیڈ، آئی فونز اور اسیسریز کو ڈیزائن کیا۔ آئی فون کا انٹرفیس بھی عمران چوہری نے ہی ڈیزائن کیا تھا۔

انکی اہلیہ بیتھنی ایپل کی سافٹ وئیر ڈائریکٹر تھیں۔ آئی او ایس کے تمام پروجیکٹس کی ذمہ داری بیتھنی کی پوری کرتی تھیں۔

ان دونوں نے پانچ سال پہلے اپنی کمپنی ہیومین بنائی اب انہوں نے اپنی پہلی پروڈکٹ لانچ کی ہے اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں دھماکہ کر دیا ہے، ان کے پروڈکٹ کو موبائل فون کا متبادل کہا گیا ہے۔

ہیومین کمپنی نے ایک ویریبل آئی اسسٹنٹ بنایا ہے۔ یہ آپ کے اسمارٹ فون والے سارے کام کرے گا اس کا نام ہیومن اے آئی پن (آرٹی فیشل اینٹلی جنس پن) ہے۔ یہ ڈیوائس بات چیت اور ٹائپنگ کے بجائے ٹیپنگ پر انحصار کرتی ہے۔یہ ڈیوائس شرٹ کے کالر میں لگائی جاسکتی ہے، اے آئی پن پروجیکشن میکانزم کے طور پر لیزر کا استعمال کرتے ہوئے متن اوررنگین تصاویر کو صارف کی ہتھیلی پر پیش کرتا ہے۔

اس کی درج ذیل خصوصیات یہ ہیں۔

۔ اس میں کیمرہ، مائک اور پروجیکٹر بھی ہے۔
۔ آپ اسے بول کر کمانڈ دیں سکیں گے۔
۔ آپ اس سے کال کر سکتے ہیں میسج کر سکتے ہیں۔
۔ یہ آپ کی کال کو لائیو ٹرانسلیٹ بھی کر سکتا ہے۔
۔ اس کا لیزر پروجیکٹ آپ کے ہاتھ پر آپ کو ڈسپلے دے گا۔
۔ آپ اس سے ٹائم دیکھ سکتے ہیں۔
۔ اگر آپ مصروف ہیں تو یہ آپ کی کالز اور ای میلز کا جواب بھی دے گا۔
۔ یہ آپ کی صحت اور کھانے پینے کا بھی خیال رکھے گا۔
۔ اگرآپ کوکوئی چیز کھانی ہےتو آپ اس کے سامنے کریں گے یہ آپ کو بتائے گا کہ یہ آپکی صحت کے لیے ٹھیک ہے یا نہیں۔

پن کا بنیادی مقصد اے آئی مائک نامی پروگرام کا استعمال کرتے ہوئے اے آئی ماڈلز کے ساتھ روابط قائم کرنا ہے۔

ہیومن کی نیوز ریلیز میں مائیکروسافٹ اور اوپن اے آئی دونوں کا ذکر کیا گیاہے، اور اس سے قبل کی رپورٹوں میں بتایا گیا تھا کہ پن زیادہ تر جی پی ٹی-4 سے چلتی ہے۔

عمران چودھری کی کمپنی ہیومن میں چند ملٹی نیشنل کمپنیز نے 200 ملین ڈالرز کی انویسٹمنٹ کی ہے، جن میں مائکروسافٹ اور ایل جی موبائلز بھی شامل ہیں۔ہیومن ڈیوائس میں کوالکم کی چپ لگی ہوئی ہے، اور ہیومن کے انویسٹرز میں کوالکم بھی شامل ہے۔

اس ڈیوائس کو لانچ کرنے کے بعد ہیومن کو ایپل اور آئی فون کا قاتل کہا جا رہا ہے ہیومن ڈیوائس کی قیمت 700 ڈالر رکھی ہے اور 16 نومبر سےآرڈر لینا شروع کر دیے جائیں گے۔

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں 

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں