Friday, November 22, 2024

عمران ریاض چارماہ بعد بازیاب ہو کر گھر واپس آگئے

- Advertisement -

ڈی پی او سیالکوٹ حسن اقبال کے مطابق پاکستانی صحافی اور یوٹیوبر عمران ریاض چار ماہ کے بعد بازیاب ہو کے با حفاظت گھر پہنچ گئے ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر سیالکوٹ پولیس کے اکاؤنٹ نے عمران ریاض کی بازیابی کی خبر کی تصدیق کی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ صحافی عمران، اس وقت اپنے خاندان کے ساتھ ہیں۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

ڈی پی او سیالکوٹ حسن اقبال کے مطابق عمران ریاض خان بازیاب حفاظت کے ساتھ گھر پہنچ گئے ہیں۔

وکیل میاں علی اشفاق نے صحافی عمران کی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی۔ تصویر میں عمران اپنے وکیل کے ہمراہ ہیں۔ عمران پہلی بار فروری 2023 میں قید کے بعد منظر عام پر آئے ہیں۔

واضح رہے کہ عمران کو رواں سال فروری میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اسکواڈ نے لاہور سے دبئی جاتے ہوئے حراست میں لیا تھا۔ متنازع بیان کی وجہ سے پاکستانی صحافی کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں