Sunday, September 8, 2024

لائیو پرفارمنس میں، بلال سعید نے مداح کو مائیک دے مارا

- Advertisement -

لائیو پرفارمنس کے دوران معروف گلوکار بلال سعید نے مداح کو مائیک دے مارا۔

سوشل میڈیا پر مقبول ہونے والے کنسرٹ فوٹیج میں بلال سعید اپنا پرانا گانا، کو کو تو میری جانا گاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ تاہم، گانے کے دوران، وہ مشتعل ہو گئے اور کنسرٹ میں موجود مداحوں کو مائیک دے مارا۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

مائیک کو سامعین کی طرف پھینکنے کے بعد بلال سعید اچانک اسٹیج سے باہر نکل گئے۔

اس واقعے کی فوٹیج تیزی سے وائرل ہونے پر صارفین سوشل میڈیا پر مختلف جذبات کا اظہار کر رہے ہیں۔ معروف گلوکار کا اچانک غصے سے نکلنا ایک معمہ بنا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا عائشہ عمر بھی شعیب ملک کی بیوی ہیں؟

واضح رہے کہ بلال سعید اور نئی گلوکارہ مہر طاہر نے گزشتہ روز شائع ہونے والا گانا ہوگئی غلطی، میں اشتراک کیا تھا۔ جس کی ویڈیو کو یوٹیوب پر ڈال دیا گیا ہے۔ ویڈیو کے ڈائریکٹر بلال سعید ہیں اور انہوں نے ہی گانا لکھا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں