Friday, November 22, 2024

لندن میں دورانِ پرواز مسافر کی خودکشی

- Advertisement -

بنکاک سے لندن جانے والی پرواز میں مسافر نے خودکشی کرنے کی کوشش کی۔

عالمی خبر رساں ادارے کا دعویٰ ہے کہ طیارے کے باتھ روم میں خودکشی کی کوشش کرنے والے مسافر کی جان جہاز میں موجود ایک ڈاکٹر نے طبی امداد دے کر بچائی۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد مسافر کو اسپتال لایا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ تاہم نہ تو اس شخص کی شناخت اور نہ ہی خودکشی کی وجہ بتائی گئی۔

ایوا ایئرلائن کی انتظامیہ نے اس واقعے کو تسلیم کیا، تاہم انہوں نے اس بارے میں کوئی وضاحت یا تفصیلات نہیں دیں۔

یہ بھی پڑھیں: لندن میں ہندوستانی ہائی کمیشن کے باہر خالصتان کے حامیوں کا احتجاج

تاہم، ہیتھرو ایئرپورٹ کی انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ ایوی ایشن نے واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیٹی قائم کر دی ہے، اور یہ کمیٹی نتائج موصول ہونے پر میڈیا کو مطلع کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں