Monday, November 25, 2024

اسپائیڈر مین بننے کے جنون میں بچے نے خود کومکڑی سے کٹوا لیا

- Advertisement -

بولیویا: اسپائیڈر مین بننے کی جستجو میں جنوبی امریکا کے ملک بولیویا میں نوجوان لڑکے نے جان لیوا مکڑی سے خود کو کٹوالیا۔

وسطی بولیویا کے شہر اوررو میں ایک 8 سالہ بچے نے مبینہ طور پر اسپائیڈر مین بننے کے شوق کی وجہ سے زہریلی کالی مکڑی بلیک ویڈو سے خود کو کٹوا لیا، جس کی وجہ سے اسے ہسپتال میں داخل ہونا پڑا۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں 

مبینہ طور پر بچے نے ندی کے کنارے کھیلتے ہوئے ایک کالی ویڈو مکڑی کو دیکھا اور اپنے آپ کو کٹوا لیا۔ بچے کو گھر پہنچنے کے بعد شدید جسمانی تکلیف اور پٹھوں کی اکڑن کا سامنا کرنا شروع ہوا۔

بچے نے گھر والوں سے حقیقت چھپانے کی کوشش کی، لیکن جب اذیت مزید بڑھ گئی تو والدین کو بتایا گیا اور بچے کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا، جہاں عملے نے بچے کو مکمل طبی امداد فراہم کی۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں