Saturday, November 9, 2024

بھارت میں ٹماٹر کی قیمت پیٹرول کی قیمت سے تجاوز کر گئی

- Advertisement -

نئی دہلی: بھارت میں ٹماٹر ایک انمول تحفہ بن گیا ہے۔ ایک بھارتی خاتون نے سالگرہ پر، اپنے خاندان سے تحفے کے طور پر ٹماٹر حاصل کیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشترا کے ڈسٹرکٹ پولیس اسٹیشن میں خاتون کو اس کے خاندان سے 4 کلو سے زائد ٹماٹر کی شکل میں سالگرہ کا تحفہ ملا۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

مہاراشتر کی ایک خاتون سونل بورسے نے اپنے گھر پر سالگرہ کی تقریب کا اہتمام کیا اور اپنے خاندان اور قریبی دوستوں کو مدعو کیا۔ بھارت میں جہاں ٹماٹر کی قیمت پیٹرول کی قیمت سے بھی بڑھ گئی ہے وہیں شہری اس کی بڑھتی قیمتوں سے بھی پریشان ہیں۔

سوشل میڈیا پر ٹماٹروں کے تحفے وصول کرنے کی تصاویر شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ لیڈی سونل نے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

بھارت میں اس وقت ٹماٹروں کی حالیہ قیمت 140 روپے فی کلو چل رہی ہے۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں