Friday, September 20, 2024

فیشن دنیا پر کن طریقوں سے راج کر رہا ہے؟

- Advertisement -

اس دنیا میں لباس، رہن سہن اور طرز ذندگی کا طریقہ کار فیشن کہلاتا ہے۔

پہننے اوڑھنے کے عمل سے ہر شخص تقریباََ روز ہی نمٹتا ہے۔ ہمیں کیا پہننا چاہیے دوسروں کے سامنے کیسا دِکھنا چاہیے یہ سب فیشن کی دنیا میں بہت اہمیت رکھتا ہے۔

فیشن نئے پن کی خواہش سے جنم لیتا ہے یہ ثقافتی اور معاشرتی رجحان بھی پیداکرتا ہے۔ لوگ اسےعالمی انڈسٹری کے طور پربھی سوچتےہیں لیکن کبھی بھی کوئی انڈسٹری فیشن کو کنٹرول نہیں کر سکی ہردور میں فیشن میں ہمیشہ تبدیلی آتی رہتی ہے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں 

آج کی دنیا میں لباس موسیقی، ویڈیوز، فلموں، کتابوں، فیشن، کاروبار میں نئے سے نئے آئیڈیاز کی بھرمار ہے۔ فیشن شخص کی شخصیت، پس منظر اور انداز کے بارے میں سب کچھ بتاتا ہے۔ جیسے،

۔ آپ کس عادت واطوار کے مالک ہیں۔
۔ کس طرح کی خواہشات رکھتے ہیں۔
۔ آپ کی شخصیت آپ کا پس منظر بیان کرتی ہے۔
۔ آپ کی طرزذندگی کیسی ہو سکتی ہے۔
۔ فیشن آپ کوبااختیار بنانےکا ذریعہ بھی ہے۔
۔ یہ آپ میں اعتماد بھی پیدا کرتا ہے۔

پچھلے دور میں فیشن صرف امیروں، مشہور شخصیات اور رائلٹی کی دنیا تک محدود تھا۔ لیکن اب یہ ہر فرد خاص طور پر نوجوانوں کی پہنچ میں ہے۔ اس کے علاوہ، فیشن خیالات کا ایک ارتقاء ہے، جو رجحان کے طور پر شروع ہوتا ہے، لیکن وقت کے ساتھ ساتھ اس میں تبدیلی آتی رہتی ہے۔ فیشن زیادہ تر گلیمر سے وابستہ ہوتا ہے۔ اب ہر ملک اپنے نت نئے فیشن سینس کے ساتھ سامنے آ رہا ہے۔

۔ فیشن کی اہمیت

فیشن زندگی میں بہت اہم ہے کیونکہ یہ کسی بھی ملک کی ثقافت کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ ہماری زندگی کو رنگا رنگ بناتا ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ ہماری زندگی بدل دیتا ہے۔ فیشن نئی چیزیں آزمانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ یہ صرف لباس یا میک اپ کی حد تک محدود نہیں ہے بلکہ اس میں وسیع تر معنوں میں جوتے، پرفیوم، بالوں کا انداز، طرز عمل، آداب اور زندگی کے دیگر رویے شامل ہیں۔ 

۔ فیشن کی دنیا کا مثبت پہلو

فیشن کے رجحانات آتے جاتے رہتے ہیں اس کا مثبت پہلو یہ ہے کہ یہ آپ کی زندگی کو بہتر بناتا ہے۔ یہ نہ صرف آپ کو فیشن کے مطابق لباس پہننے کی اجازت دیتا ہے بلکہ سوچنے اور خود اعتمادی کو برقرار رکھنے میں آزاد رہنے کی بھی اجازت دیتا ہے۔ فیشن موجودہ ماحول کو دکھاتا ہے،اس کی پیروی کرتا ہے، اور رجحان پیدا کرتا ہے۔

فیشن نہ صرف ہم جو پہنتے ہیں اس پر اثر انداز ہوتا ہے بلکہ ہر وہ چیز جو ہم کرتے ہیں، کہتے ہیں اور سوچتے بھی فیشن کہلاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ فیشن واقعی دنیا پر راج کرتا ہے۔

۔ نتیجہ

فیشن ترقی کا نام ہے یہ ایک ایسی وسیع صنعت بھی ہے جو ہمیشہ جدید ترین یا ترقی پسند نقطہ نظر کا پرچارکرتی ہے اور یہ اکثر اس وقت سب سے زیادہ دلچسپ ہوتا ہے جب یہ خوبصورتی کے معیارات پر سوال اٹھاتا ہے۔

فیشن سوچنے کا ایک طریقہ ہے کہ ہم دنیا میں فرد کے طور پر کیسے پہچانے جانا چاہتے ہیں۔جدید کپڑے، لوازمات اور انداز ہمیشہ آپ کے چہرے پر مسکراہٹ بکھرتے ہیں۔ اس کی خاص بات یہ ہے کہ جب آپ ٹرینڈ پر ہوتے ہیں یا کسی رجحان کی پیروی کر رہے ہوتے ہیں تو دوسرے آپ کو ایک ٹرینڈی کے طور پر لینے کی کوشش کر تے ہیں۔ ہر شخص کے لیے ضروری ہے کہ اپنا لائف اسٹائل ایسا اپنائے جو اس کی شخصیت کو اچھی طرح بیان کر سکے کیونکہ ہر شخص شخصیت اور دلچسپی کے لحاظ سے منفرد ہوتا ہے۔ ایسا فیشن کرے جو اس پر جچے۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں