کینیڈا کے را، کے سربراہ اور ہندوستانی سفارت کار کی بے دخلی کے بعد دونوں ممالک بھارت اور کینیڈا کے تعلقات مزید کشیدہ ہو گئے ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا میں بھارتی خفیہ سروس را، کے چیف کو ملک بدر کر دیا گیا بھارت اور کینیڈا کے درمیان تعلقات مزید کشیدہ ہوگئے ہیں۔ کینیڈا نے ہندوستانی سفارت کار کو ملک چھوڑنے کا کہ دیا۔
انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
پارلیمینٹ سے خطاب میں کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ کینیڈین انٹیلی جنس نے ہردیپ نجار کے قتل اور بھارتی حکومت کے درمیان تعلق کا پتہ لگایا ہے۔ کینیڈین سرزمین پر کسی شہری کی موت میں غیر ملکی حکومت کا ملوث ہونا، ان کے بقول، ہماری خودمختاری کی توہین ہے۔ یہ مسئلہ جی 20 سربراہی اجلاس کے دوران ہندوستانی وزیر اعظم مودی کے ساتھ اٹھایا گیا تھا۔
واضح رہے کہ 18 جون کو ہردیپ سنگھ نگر کے قتل کے خلاف دنیا بھر میں سکھوں نے احتجاج کیا تھا، اسی دوران کینیڈا میں خالصتان کے حامی سکھ رہنما کو بے رحمی سے مر دیا گیا تھا۔