Friday, October 18, 2024

بھارت جوہری صلاحیت والے میزائل خریدے گا

- Advertisement -

بھارت 2.36 بلین ڈالر مالیت کے جوہری صلاحیت والے میزائل خریدے گا۔

جمعہ کو ایک سرکاری بیان میں کہا گیا کہ بھارت  کی وزارت دفاع نے بھارتی بحریہ کے لئے 195.2 بلین روپے (2.36 بلین ڈالر) کی لاگت سے جوہری صلاحیت کے حامل برہموس سپرسونک کروز میزائل کی خریداری کے معاہدوں پر دستخط کئے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 

وزارت نے بیان میں کہا ہے کہ “براہموس میزائلوں کی خریداری کا معاہدہ برہموس ایرو اسپیس پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ 19,518.65 کروڑ روپے (195.2 بلین روپے) میں کیا گیا ہے۔ ان میزائلوں کو ہندوستانی بحریہ کی جنگی تنظیم اور تربیتی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا،‘‘۔

وزارت نے کہا کہ یہ معاہدہ ان پانچ بڑے سرمائے کے حصول کے معاہدوں میں شامل تھا جس پر ہندوستانی وزارت دفاع نے جمعہ کو میک ان انڈیا اقدام کو مزید فروغ دینے کے لیے دستخط کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت نے نئے بیلسٹک میزائل اگنی پرائم کا تجربہ کیا

پچھلے مہینے، سلامتی کی کابینہ کمیٹی نے اپنے جنگی جہازوں پر تعیناتی کے لیے 200 سے زیادہ برہموس توسیعی رینج کے سپرسونک کروز میزائلوں کے حصول کو منظوری دی تھی۔

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں