Sunday, September 22, 2024

بھارتی اداکارہ ڈولی سوہی 48 سال کی عمر میں چل بسیں

- Advertisement -

ڈولی سوہی کینسر سے 6 ماہ تک جنگ کے بعد 48 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

جھنک، کہانی گھر گھر کی، کسوٹی زندگی کی اور کشم جیسے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ ڈولی سوہی 8 مارچ کو شام 4 بجے ممبئی کے اپولو اسپتال میں انتقال کر گئیں۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اداکارہ کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے ان کے بھائی مانو نے انکشاف کیا کہ ڈولی کو 6 ماہ قبل سروائیکل کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ زیر علاج تھیں۔ بیماری اور کمزوری کی وجہ سے ڈولی نے اپنا ڈرامہ جھنک بھی بیچ میں چھوڑ دیا۔

ڈولی کی موت کے بارے میں مزید حیران کن انکشاف کرتے ہوئے مانو نے کہا کہ، اس کی دوسری بہن امندیپ کو ایک ماہ قبل جوڑوں میں درد ہوا تھا، جس کی وجہ سے وہ بھی اپولو اسپتال میں زیر علاج تھیں۔ امندیپ کا ایک دن قبل انتقال ہو گیا تھا اور ڈولی سوہی کی بھی 24 گھنٹے کے اندر موت ہو گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: معروف گلوکار پنکج ادھاس انتقال کرگئے

واضح رہے کہ امندیپ بھی بھارتی اداکارہ تھیں تاہم دونوں بہنوں میں سب سے زیادہ مشہور ڈولی سوہی تھیں۔

ڈولی سوہی نے اپنے پیچھے ایک 14 سالہ بیٹی امیلی چھوڑی ہے، جب کہ اس کا خاندان دونوں بہنوں کی موت سے سوگوار ہے۔ مانو نے مزید بتایا کہ دونوں بہنوں کی آخری رسومات ممبئی میں ادا کی جائیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں