بھارتی اداکارہ گوہر خان نے اپنے بچے اور شوہر کے ساتھ عمرہ کی سعادت حاصل کر لی۔
انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی کئی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ حرم شریف کے اندر ہیں۔
انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
اداکارہ کو ایک ویڈیو میں مسجد نبوی میں اپنی شریک حیات اور بچے کے ساتھ افطار کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
گوہر خان نے مدینہ منورہ پہنچ کر لکھا کہ بطور والدین کی حیثیت سے انہوں نے اس سفر کا خواب دیکھا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: عمرہ پر جانے والے زائرین کے لیے پہلی سینیٹائزنگ تسبیح متعارف
یہ بات یاد رہے کہ گوہر خان دوسری بار عمرہ کی سعادت حاصل کر رہی ہیں۔ پہلی دفعہ گزشتہ سال رمضان المبارک میں انکو عمرہ کی سعادت حاصل ہوئی تھی۔