Friday, October 18, 2024

بھارتی اداکارہ سونم باجوہ کی پاکستان آنے کی شدید خواہش

- Advertisement -

بھارتی اداکارہ سونم باجوہ نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

بھارتی اداکارہ سونم باجوہ نے سوشل میڈیا پر مقبول ہونے والے ایک ویڈیو کلپ میں کہا ہے کہ وہ پاکستان آنے کی شدید خواہش مند ہیں۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

سونم  نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ میری خواہش پوری ہوگی کیونکہ پاکستان میں میرے بہت سے دوست ہیں اور میں ایک بار ضرور پاکستان جانے کی خواہش مند ہوں۔

بھارتی اداکارہ نے اپنے تمام پاکستانی مداحوں کی محبت اور حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

سونم باجوہ نے امید ظاہر کی کے وہ ضرور ایک دن پاکستان جائیں گی اور وہاں کرتارپور بھی جائیں گی۔

مذکورہ اداکارہ کی ویڈیو اسی وقت جاری کی گئی جب حال ہی میں انہیں اداکار احسن خان کے ساتھ پاکستانی فیشن برانڈز کی تشہیر کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

سونم  نے مذکورہ ویڈیو سے پہلے ہی سجل علی کو اپنی پسندیدہ اداکارہ اور فواد خان کو اپنا پسندیدہ اداکار قرار دیتے ہوئے اکثر پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں