بھارتی اداکارہ نشرت بھروچا، جو اسرائیل اور فلسطین کے درمیان دشمنی کی وجہ سے اسرائیل میں پھنس گئ تھیں، ہفتہ کو بحفاظت ممبئی پہنچ گئیں۔
بھارتی اداکارہ نے 39ویں حیفا انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شرکت کے لیے اسرائیل کا سفر کیا تھا جہاں ان کی فلم اکیلی، کا انتخاب کیا گیا تھا تاہم کل اسرائیل پر حماس کے حملے کی وجہ سے وہ وہاں پھنس گئیں تھیں۔
انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
اداکارہ کی ٹیم ممبر سے آخری بار بات کرنے کے بعد نشرت بھروچا کا اسرائیل میں اپنی ٹیم سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا، جس میں انھوں نے بتایا تھا کہ وہ تہہ خانے میں محفوظ ہیں۔
اس کے بعد اداکارہ سے رابطہ ہوگیا تھا، ٹیم نے بتایا۔ ایک رکن نے مبینہ طور پر بھارتی میڈیا کو بتایا۔ سفارت خانہ کی مدد سے نشرت بھروچا کو بحفاظت گھرواپس پہنچایا جا رہا ہے۔
تاہم، اتوار کی رات پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو کے مطابق، بھروچا ممبئی ہوائی اڈے پر خیریت سے پہنچ گئیں۔
اسرائیل سے ممبئی پہنچنے کے بعد اداکارہ نے مبینہ طور پر ایئرپورٹ پر صحافیوں سے بات کرنے سے انکار کر دیا۔
اداکارہ کی والدہ نصرین نے اس سے قبل اپنی بیٹی کے رابطہ نہ ہونے کے بارے میں اپنی پریشانی کا اظہار کیا تھا، لیکن اس کے بعد انہوں نے اپنی خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ اور ان کا خاندان بے چینی سے نشرت کی وطن واپسی کا انتظار کر رہے ہیں۔