معروف اور حال ہی میں شادی شدہ ناول نگار اور کارکن فاطمہ بھٹو کے لیے سرحد پار سےسوارا بھاسکر نےنیک خواہشات پیش کی ہیں، مبارکباد کا مستقل سلسلہ جاری ہے۔
کراچی میں سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی نواسی فاطمہ بھٹو کے گھر پر نجی نکاح کی تقریب منعقد ہوئی نکاح پر انڈیا کی سوارا بھاسکر نے دلی تمنائیں پیش کیں۔
بھارتی اسٹار سوارا بھاسکر، جو ویرے دی ویڈنگ اور تنو ویڈز منو ریٹرنز جیسی فلموں میں اپنی اداکاری کے لیے مشہور ہیں، انھوں نے تقریب کے بارے میں جاننے کے بعد فاطمہ بھٹو کو ٹویٹر پربہت بہت مبارک باد پیش کی اور دعا دی آپ دونوں زندگی بھر کی خوشی ساتھ دیکھیں۔
https://twitter.com/ReallySwara/status/1654073216694878208?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1654073216694878208%7Ctwgr%5Ecb6ff3bc003c369c9b1876d25c1154aba6c58b3e%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Ftribune.com.pk%2Fstory%2F2415240%2Findian-actor-swara-bhasker-congratulates-fatima-bhutto-on-nikkah
انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
دلہن کے بھائی ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے سوشل میڈیا پر اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے نوبیاہتا جوڑے کی تصویر شیئر کی اور ان کے لیے دعاؤں کی درخواست کی۔ ان کے مطابق، تقریب میں خاندانی لائبریری میں صرف قریبی خاندان کے افراد اور اور قریبی دوست موجود تھے، ملک کو درپیش موجودہ مشکل حالات کی وجہ سے خاندان نے چھوٹا سا جشن منانے کا انتخاب کیا۔
فاطمہ بھٹو، ایک مصنف اور کارکن ہیں جو 29 مئی 1982 کو پیدا ہوئیں، یہ مختلف ناولوں کی مصنف ہیں، جن میں ایک ناول شامل ہے جو افغان سرحد کے قریب رہنے والوں کی زندگیوں پر مرکوز ہے۔ وہ دنیا بھر کے معروف جرائد کے لیے مضامین بھی لکھ چکی ہیں۔ بھٹو ایک قابل ذکر سیاسی تاریخ رکھنے والے خاندان سے آنے کے باوجود بنیادی طور پر غیر سیاسی اور پاکستان کے قائم کردہ سیاسی نظام پر تنقید کرتی رہی ہیں۔
دوسری طرف، بھاسکر ایک ہندوستانی اداکارہ ہے جو بنیادی طور پر ہندی فلموں میں دیکھائی دیتی ہیں۔ وہ بلاک بسٹر فلموں میں اپنے معاون کرداروں کے لیے خاص طورپر مشہورہیں، انہیں اپنی صلاحیتوں کے لیے تین فلم فیئر ایوارڈ اور دو اسکرین ایوارڈ مل چکے ہیں۔
دلہن کا پیغام
اپنی شادی کے دن، فاطمہ بھٹو نے سوشل میڈیا پر ایک دلی پیغام شیئر کیا، جس میں تقریب کی ذمہ داری ادا کرنے پر اپنے بھائی کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ انہوں نے اسے خاندانی تصاویر اور اپنے دادا کی طرف سے نصب اصل پیپلز پارٹی کے جھنڈے سے گھری لائبریری میں منعقد کرنے کا انتخاب کیا۔
تقریب میں دلہن نے سفید انارکلی فراک کا انتخاب کیا،اس کے علاوہ چاندی کا مانگ ٹیکا، بالیاں، سرخ اور سفید چوڑیاں پہن رکھی تھیں، جب کہ دولہے نے رنگین کرتہ اور پاجامہ پہناہوا تھا۔