Sunday, November 24, 2024

سیلاب میں بھارتی فوج کے اہلکار بہہ گئے

- Advertisement -

بھارتی ریاست سکم میں بہت زیادہ بارش ہونے کے بعد ایک ڈیم ٹوٹ گیا، جس سے سیلابی پانی داخل ہو گیا اور بھارتی فوج کےاڈے پر تباہی مچا دی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ ریاست سکم میں بادل پھٹنے سے ہونے والی تباہ کن بارش کے دوران ڈیم ٹوٹ گیا اور سیلابی ریل چینی سرحد کے قریب واقع فوج کے اڈے سے ٹکرا گئی۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

بھارتی وزارت دفاع کے نمائندے کے مطابق سیلابی ریلے سے 23اہلکار لاپتہ ہو گئے اور فوجی تنصیبات تباہ ہو گئیں۔ علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

اہلکار کا مزید کہنا تھا کہ وقفے وقفے سے بارش اور گرج چمک کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ گوہاٹی میں بھی لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے۔

ایسے خدشات ہیں کہ ہندوستانی فوج کے اہلکار سیلاب کے پانی میں بہہ گئے ہیں، اور یہ کہ اب انہیں تلاش کرنے کے امکانات کم ہوتے جا رہے ہیں۔

سیلاب کے دوران متعدد سڑکیں، کاریں اور دیگر اشیاء بہہ گئیں اور پورا علاقہ بجلی سے محروم ہوگیا۔ ریاستی انتظامیہ نے ہنگامی حالت کا اعلان کیا تھا لیکن ناموافق موسم کی وجہ سے بہت سے علاقوں میں امداد پہنچنا شروع نہیں ہو سکی۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں