بھارت کے مشہور صحافی راج دیپ سردیسائی نے پاکستانی صحافیوں کو ویزے نہ دینے پر مودی حکومت سے کھلے عام ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔
راج دیپ نے اس فیصلے پر ناخوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی صحافیوں کے ویزے سے انکار کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے جب کہ ان کی ٹیم ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے بھارت میں موجود ہے۔
انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
صحافیوں کوکیوں سیاسی دنگل کا شکار بنایا جا رہا ہے، بھارتی صحافی کا کہنا تھا، ہمیں اچھے میزبانوں کا رویہ اپنانا چاہیئے بھارتی صحافی نے پاکستان سے درخواست کی کہ اسلام آباد مستقبل میں بھی ایسا ہی کرے۔
کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے پاکستانیوں کو بھارتی ویزے جاری نہ کرنے پر پی سی بی کے صدر ذکا اشرف نے سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی کو مخاطب کیا تاہم یاد رہے کہ پاکستانی صحافیوں کے ویزوں کا مسئلہ تاحال حل نہیں ہو سکا۔
معاملے کو حل کرنے کے لیے پی سی بی کی انتظامی کمیٹی کے چیئرمین نے پاکستانی سفارت خانے سے کہا ہے کہ وہ بھارتی وزارت داخلہ سے رابطہ کرے۔