Thursday, December 19, 2024

بھارتی شخص نے لائیو فیس بک پر خودکشی کرلی

- Advertisement -

ناگپور: ایک بھارتی شادی شدہ شخص نے اپنی گرل فرینڈ کاجل پر جنسی زیادتی کا الزام لگنے کے بعد فیس بک پر لائیو جا کر خودکشی کر لی۔

تاہم منیش نے فیس بک لائیو ویڈیو کے دوران کہا کے کاجل اور اس کے اہل خانہ نے بار بار دھمکی دی تھی کہ اگر وہ پانچ لاکھ روپے نہیں دے گا تو اسے جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کر لیا جائے گا اسی وجہ سے منیش نے خودکشی کرنے کا سوچا.

بھارتی میڈیا کے مطابق ناگپور سے تعلق رکھنے والے 38 سالہ منیش کو 19 سالہ کاجل نامی خاتون سے محبت ہو گئی اور وہ نہ صرف شادی شدہ بلکہ تین بچوں کا باپ بھی تھا۔ کاجل بھی منیش کے عشق میں پاگل تھی۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

منیش نے دریا کے کنارے آ کے اپنے لائیو فیس بک براڈکاسٹ میں کہا کہ میں نے ریپ نہیں کیا لیکن وہ لوگ مجھے مسلسل دھمکیاں دے رہے ہیں اس لیے میں اپنی جان لے رہا ہوں۔ اور منیش نے دریا میں چھلانگ لگا دی، اور منیش نے یہ بھی کہا کے کاجل اور اس کے خاندان والے میری موت کے ذمہ دار ہونگے۔

فیس بک لائیو خودکشی کے بارے میں جاننے کے بعد حکام نے سرچ آپریشن شروع کیا، جس کے دوران غوطہ خوروں کو منیش کی لاش ملی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

پولیس کے مطابق کاجل 6 ستمبر کو اپنے گھر سے فرار ہوگئی تھی اور اس کے گھر والوں کو منیش پر اسے لالچ دینے کا شبہ تھا۔ لڑکی کے خاندان کے چار افراد کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں