بھارتی شہر کولکتہ کے میئر نے عوام کو اسلام قبول کرنے کی دعوت دی ہے۔
آل انڈیا قرآن مقابلے کے دوران خطاب کرتے ہوئے بھارتی میئر فرہاد حکیم نے کہا کہ غیر مسلم بدقسمت ہیں جنہیں اپنے ایمان کو زندہ کرنے کے لیے اسلام قبول کرنا چاہیے۔
انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
حکمران جماعت کومیئر کا بیان ایک آنکھ نہیں بھایا۔
بی جے پی میئر کولکتہ کے ان ریمارکس کی شدید مخالفت کر رہی ہے، جبکہ میئرکے مطابق ہمیں غیرمسلموں میں اسلام کو پھیلانا چاہیے، اگر ہماری دعوت سے کوئی بھی اسلام کی طرف راغب ہوتا ہے تو ہم ایک سچےحقیقی مسلم ثابت ہو سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا کی سب سے پہلی سی این جی موٹرسائیکل متعارف
بھارتی میڈیا کلکتہ کے میئر پر سخت تنقید کر رہا ہے، جو بھارتیہ جنتا پارٹی کی نمائندگی کرتے ہیں، ان کے 2016 کے اس اعلان پر کہ شہر کے مسلم اکثریتی ضلع کے ساتھ ایک چھوٹے پاکستان جیسا سلوک کیا جانا چاہیے۔ اطلاعات کے مطابق بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی فرہاد کے قریبی ہیں۔
بنگال کے بی جے پی لیڈر اگنی میتراپول کے مطابق میئر کے ریمارکس نے ہندو مذہب کی توہین کی اور ہندوستان کے اتحاد اور بھائی چارے کو خطرے میں ڈالا۔