بھارتی گلوکار کیلاش کھیر نے بتایا ایک بار دریا میں چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش کی تھی۔
گلوکار کیلاش کھیر نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ موسیقی کے کاروبار میں آنے سے پہلے انہیں مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
انہوں نے بتایا کہ جب انہوں نے پہلی بار جوانی میں اپنی ایکسپورٹ فرم شروع کی تو ان کو کافی نقصان اٹھانا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں: گلوکار امجد پرویز 79 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
کیلاش کھیر کے مطابق انہوں نے پنڈت بننے کی کوشش بھی کی لیکن وہ ناکام رہے اور اس لیے وہ خودکشی کرنا چاہتے تھے۔
موسیقار کا دعویٰ ہے کہ گنگا میں چھلانگ لگانے کے بعد کسی نے انہیں بچایا اور انہوں نے پھر کبھی خودکشی کی کوشش نہیں کی۔