Thursday, September 19, 2024

بھارتی ٹی وی چینل نے اپنی اے-آئی نیوز اینکر کو متعارف کرادیا۔

- Advertisement -

بھارت کے ایک نیوز اسٹیشن، اوڈیشہ ٹی وی نے حال ہی میں ٹیلی ویژن کی نشریات میں انقلاب لانے کے لیے اپنی پہلی اے-آئی نیوز اینکر، لیزا کو متعارف کرایا ہے۔

“ٹی وی براڈکاسٹنگ اور صحافت میں انقلاب لانے کے لیے لیزا، او-ٹی-وی اور اوڈیشہ کی پہلی اے-آئی نیوز اینکر سے ملو،” او-ٹی-وی نے ٹویٹ کیا۔

چینل کا انکشاف: “او-ٹی-وی کی اے-آئی نیوز اینکر لیزا کے پاس کئی زبانوں میں بات کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ لیزا او-ٹی-وی اور اس کے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے لیے انگلش کے علاوہ اوڈیا میں بغیر کسی رکاوٹ کے خبریں پیش کرے گی۔”

انگلش میں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

انڈین براڈکاسٹر کی جانب سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں، لیزا نے انتہائی روانی کی ساتھ انگریزی میں اپنا تعارف پیش کیا۔

اس نے مزید کہا کہ اس کا آغاز ایک “تاریخی لمحہ” تھا اور اس نے انکشاف کیا کہ وہ بعد میں نیوز اپ ڈیٹس کی میزبانی کرے گی۔

اس کے علاوہ او-ٹی-وی نے مزید بتایا کہ لیزا کو اوڈیا میں ٹرین کرنا ایک بڑا عمل تھا جس پر وہ ابھی تک کام کر رہے ہیں۔

لوگوں کے ساتھ آسانی سے بات چیت

ان کے مطابق وہ امید کرتے ہیں کہ اے-آئی نیوز اینکر کو اُتنا ٹرین کر سکیں جہاں وہ دوسروں کے ساتھ آسانی سے بات چیت کر سکے۔

انہوں نے کہا، “آنے والے دنوں میں لیزا کو اوڈیا میں مزید ماہر بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔ آپ لیزا کو تمام نمایاں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے انسٹاگرام، فیس بک اور دیگر پر تلاش کر سکتے ہیں اور ان کی پیروی کر سکتے ہیں۔”

اس کے علاوہ ایک اور انڈین چینل نے بھی اپنی اے-آئی نیوز اینکر ‘سُندریہ’ کو مطعارف کرایا ہے جو اس کے نیوز شو میں نمایاں ہے۔

پہلے شو میں، سُندریا نے اپنا تعارف اس طرح پیش کیا، “ہیلو، اے۔آئی ہر انڈسٹری میں اپنے قدموں کے نشان چھوڑ رہی ہے، اور اس نے ٹی-وی نیوز انڈسٹری میں بھی اپنا قدم رکھا ہے۔

اس سے پہلے، ایک ہندوستانی میڈیا گروپ، انڈیا ٹوڈے گروپ نے اپنی پہلی اے-آئی نیوز اینکر، ‘ثنا’ کو لانچ کیا۔

ثنا کو “روشن، خوبصورت، بے عمر، انتھک طور پر بیان کیا گیا تھا جو متعدد زبانیں بولتی ہے اور اسے ہمیشہ کنٹرول کیا جا سکتا ہے”۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں