Friday, October 18, 2024

عمرہ پر جانے والے زائرین کے لیے پہلی سینیٹائزنگ تسبیح متعارف

- Advertisement -

سعودی ایئرلائن نے تاریخ کی پہلی سینیٹائزنگ تسبیح متعارف کرا دی۔

سعودی ایئر لائنز کے ترجمان کا دعویٰ ہے کہ رمضان المبارک کے دوران بہت سے عمرہ زائرین حجاز مقدس میں رکتے ہیں۔ سینیٹائزنگ تسبیح کو تخلیقی اداروں کے اشتراک سے تیارکیا گیا ہے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

یہ پہلی موتیوں والی تسبیح ہے جو دو مقاصد کو پورا کرتی ہے۔ روحانی عمل کو انجام دینے کے علاوہ، یہ ہاتھوں کو بھی صاف رکھتی ہے۔ تسبیح کی تیاری کے دوران چائے کے درخت کے تیل کو جراثیم کش کے طور پر استعمال کیا گیا ہے۔

سعودی ایئرلائنز کے نائب صدر عصام اخونبے کا کہنا ہے سعودی ایئر لائنز ایک خصوصی پیشکش پیش کرنے پر خوش ہے۔ چائے کے درخت کا تیل وسیع پیمانے پر جراثم کے وسیع اقسام کے خلاف انتہائی موثر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مُکاب سعودیہ کا اگلا میگا پروجیکٹ اور ریاض میں بڑا شہر

سعودی ایئر لائنز پر پرواز کرنے والے مسافروں کو ایک سینیٹائزڈ تسبیح فراہم کی جائے گی۔ سعودیہ کی جانب سے شہرمکہ مکرمہ میں بھی محفوظ تسبیح تقیسم کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں