جاپان نے ایک “فنکشنل واٹر” متعارف کیا ہے یہ پانی پیٹ کی چربی کو کم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔
مشہور جاپانی کارپوریشن سنٹوری کمپنی کا دعویٰ ہے کہ پیٹ کی چربی کو کم کرنے کے لئے پانی میں ایچ ایم پی اے نامی منفرد کیمیکل موجود ہے جو چاول کے بھوسے کو ابال کر تیار کیا جاتا ہے۔ جاپانی صحت کے ضوابط کے مطابق، مصنوعات کو ممکنہ صحت کے فوائد کے ساتھ مشروبات کے طور پر فروخت کرنے کی اجازت ہے۔
انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
سنتوری کے مطابق، یہ پانی خاص طور پر ان لوگوں کے لیے بنایا گیا ہے جو زیادہ تر بیٹھ کر کام کرتے ہیں یا کم فعال طرز زندگی گزارتے ہیں اور ایسے افراد کے لیے بھی ہے جو پیٹ میں چربی جمع ہونے سے پریشان رہتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ پانی کسی حد تک مددگار ثابت ہوسکتا ہے لیکن یہ کوئی معجزاتی علاج نہیں ہے۔ صحت مند طرز زندگی کو برقرار رکھنے، متوازن کھانا کھائیں اور باقاعدہ ورزش اپنی روزمرہ زندگی میں شامل کریں ، صرف اس پانی پر بھروسہ کرنے سے نمایاں اثرات مرتب نہیں ہوں گے۔
پیٹ کی چربی کم کرنے کے طریقے
ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ جسمانی سرگرمی کو برقرار رکھنا پیٹ کی چربی کم کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔ تیز رفتاری سے چلنا، جاگنگ کرنا یا سائیکل چلانا جسم کے میٹابولزم کو بڑھاتا ہے اور چربی کو کم کرنےمیں مدد کرتا ہے۔
اگر روزانہ کم از کم 30 سے 40 منٹ تک زوردار چہل قدمی کی جائے تو چند ہفتوں میں نمایاں بہتری دیکھی جا سکتی ہے۔
مزید برآں، بہت زیادہ پانی استعمال کرنا ضروری ہے۔ پیٹ کے گرد چربی ختم کرنے میں گرم پانی مددگار ثابت ہوتاہے۔
صبح خالی پیٹ ایک گلاس نیم گرم پانی لیموں کے رس کے ساتھ پینے سے موٹاپے میں تیزی سے کمی آتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہیرے بنانے کا آسان طریقہ دریافت
تلی ہوئی کھانے کی چیزوں، ٹھنڈے مشروبات اور مٹھائیوں کے بجائے پھل، سبزیاں، پھلیاں اور ہلکی پروٹین والی غذائیں اپنی خوراک میں شامل کریں۔
رات کا کھانا سونے سے کم از کم تین گھنٹے پہلے کھا لینا چاہیے اس سے جسم کو کھاناہضم کرنے کا وقت مل جاتا ہے ۔
روزانہ سات سے آٹھ گھنٹے کی نیند اور ذہنی سکون کو برقرار رکھنا بہت ضروری ہے کیونکہ نیند کی کمی اور ذہنی تناؤ بھی پیٹ کے موٹاپے کا باعث بنتا ہے۔
خلاصہ یہ کہ سنٹری کا یہ نیا “فنکشنل واٹر” بلاشبہ ایک دلچسپ ترقی ہے، لیکن پیٹ کی چربی کو کم کرنے کی اصل کنجی صحت مند طرز زندگی، متوازن غذا اور باقاعدہ ورزش ہیں۔


                                    