Friday, September 20, 2024

آئی فون استعمال کرنے والوں کو کمپنی کی ہدایات جاری

- Advertisement -

ایک معروف موبائل کمپنی ایپل نے اپنے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے آئی فون کوسوتے وقت اپنے ساتھ رکھنے سے پرہیزکریں اور ڈیوائس یا اس کے چارجر کو اپنی جلد سےمحفوظ رکھیں۔

ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے نے رپورٹ کیا کہ آئی فون کمپنی کی ہدایات میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی ڈیوائس، پاور اڈاپٹر یا وائرلیس چارجر پاور سورس سے منسلک ہے تو انہیں جسم پر، بستر پر، چادر پر یا تکیہ پررکھ کرسونے سے گریز کریں۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

کمپنی نے صارفین کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے فون کو چارج کرتے وقت اسکرین کو سامنےکی طرف رکھ کرچارج کریں۔ مزید برآں، جن لوگوں کو فون سے خارج ہونے والی گرمائش کو محسوس کرنے میں دشواری ہوتی ہے انہیں اضافی احتیاط کرنی چاہیے۔

اس کے علاوہ، ایپل نے صارفین کو مشورہ دیا کہ وہ چارجنگ کیبل اور پاور سورس کنیکٹرکو جلد سے دور رکھیں۔ لاپرواہی سے نقصان ہو سکتا ہے۔ چارجنگ کیبل پر لیٹنے یا بیٹھنے سے بھی گریز کریں۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں