Saturday, October 19, 2024

ایران نے نو پاکستانیوں کی لاشیں حوالے کر دیں

- Advertisement -

جمعرات کو ایران نے پاکستانی نو مزدوروں کی لاشیں حوالے کی ہیں۔

اسلام آباد: ایران نے پاکستان کے ان نو مزدوروں کی لاشیں حوالے کر دیں جنہیں گزشتہ ماہ سیستان اور بلوچستان میں نامعلوم مسلح افراد نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

پاک ایران سرحد پر ایرانی بارڈر سیکیورٹی گارڈز نے لاشیں پاکستانی حکام کے حوالے کر دیں۔

اسسٹنٹ کمشنر تفتان وقار کاکڑ نے پاکستانی شہریوں کی بے جان باقیات قبول کر لیں۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے کے لئے یہاں کلک کریں

ایرانی حکام نے اس عمل کی مذمت کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

پاکستان کے ایرانی ایلچی نے اپنے بیان میں ایران میں پاکستانی مزدوروں کے قتل کی مذمت کی اور کہا کہ ایک طرف پاکستان اور ایران بحران کو روکنے کے لیے کام کر رہے ہیں، ایسی صورت میں اسلام آباد اور تہران دونوں ملکوں کے تعلقات کو نقصان پہنچانا برداشت نہیں کرسکتے۔

ستائیس جنوری کو جنوب مشرقی ایران کے صوبہ سیستان بلوچستان کے علاقے سراوان میں نامعلوم مسلح افراد نے کم از کم نو پاکستانی شہریوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا جبکہ تین کو زخمی ہو گئے۔

تفصیلات

صوبے کے نائب گورنر، علیرضا مرہماتی نے سرکاری خبر رساں ایجنسی ایرنا کو بتایا کہ واقعے میں زندہ بچ جانے والوں کے مطابق، تین مسلح افراد نے ان کی رہائش گاہ میں داخل ہونے کے بعد غیر ملکیوں پر گولی چلا دی اور موقع سے فرار ہو گئے۔ انہوں نے نو ہلاکتوں کی تصدیق کی اور کہا کہ دیگرتین زخمی ہیں۔

بلوچ حقوق کی تنظیم حلواش کے مطابق، متاثرین پاکستان سے تعلق رکھنے والے مزدور تھے، جو آٹو مرمت کی دکان پر رہتے اور وہیں کام کرتے تھے۔

ہلاک ہونے والوں میں سے پانچ کا تعلق صوبہ پنجاب کے علی پور کے مختلف علاقوں سے تھا اور وہ ماضی میں ایران میں ملازمت کر رہے تھے۔

حملے کی ذمہ داری کسی گروپ نے اب تک قبول نہیں کی۔

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں