شدید بارش کے باعث ایران کا سیلابی ریلا پاکستان کی حدود میں داخل ہو گیا۔
سرحدی حکام کا کہنا ہے کہ ایران سے سیلابی ریلا پاکستان میں داخل ہو گیا، جبکہ ایران کے تفتان سرحدی علاقے میں اب بھی موسلا دھار بارشیں اور ژالہ باری ہو رہی ہے جو مقامی آبادی کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔
انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
سرحدی حکام کے مطابق ایران کے سرحدی شہر زاہدان اور دیگر سرحدی علاقوں میں شدید بارشوں کے نتیجے میں متعدد مکانات منہدم ہو گئے ہیں۔
واضح رہے کہ بلوچستان کے بعض علاقوں میں اب بھی موسلادھار بارشیں جاری ہیں۔ چمن میں سیلاب اور چھتیں گرنے سے چار خواتین اور تین بچے جاں بحق ہو گئے۔
پسنی میں، 100 سے زائد ماہی گیری کی کشتیاں اور ان کی گاڑیاں سمندر میں بہہ گئیں۔ بلوچستان میں اب بھی مزید بارشوں کا امکان ہے۔