Saturday, October 19, 2024

ایران کے پاسداران انقلاب کا عراق کے اربیل میں حملہ

- Advertisement -

ایران کے پاسداران انقلاب نے عراق کے ایران مخالف گروپوں پر حملہ کیا

ایران کے سرکاری میڈیا کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، ایران کے اسلامی انقلابی گارڈ کور نے شمالی عراق کے کرد علاقے کے شہر اربیل میں دشمن کے ٹھکانوں پر بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 

بیان میں کہا گیا ہے کہ بیلسٹک میزائلوں کا استعمال آج رات دیر گئے خطے میں جاسوسی کے مراکز اور ایران مخالف دہشت گرد گروہوں کے اجتماعات کو تباہ کرنے کے لیے کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: حملے کے بعد امریکہ نے ایران کو نجی پیغام پہنچا دیا۔

بعد میں آئی آر جی سی کے ایک بیان میں، جسے ایران کی ارنا نیوز ایجنسی نے شیئر کیا، دعویٰ کیا کہ اس گروپ نے اربیل میں اسرائیلی جاسوسی ایجنسی موساد کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا تھا۔
 اربیل کے گورنر کا ایران کے حملے کا جواب دیتے ہوے کہا “یہ ایک دہشت گردانہ حملہ ہے، ایک غیر انسانی فعل ہے جو اربیل کے خلاف کیا گیا ہے۔ عراقی خبر رساں ادارے روداؤ کے مطابق اربیل کے گورنر امید خوشناؤ نے کہا کہ اربیل خوفزدہ یا ہلے گا نہیں۔

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں