Monday, October 21, 2024

عراق، کربلا جانے والی بس کا حادثہ، 9 زائرین جاں بحق

- Advertisement -

ایرانی زائرین کو عراق کے شہر کربلا لے جانے والی بس کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق زائرین کو لے جانے والی بس تیز رفتاری کے باعث ایک ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔ ایرانی زائرین جنوبی عراق کے شہر ناصریہ سے بس میں کربلا جا رہے تھے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

رپورٹ کے مطابق بس حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 31 افراد زخمی ہوئے اور ان میں سے 5 زخمیوں کی حالت خراب بتائی جاتی ہے۔

ذرائع کے مطابق تصادم میں زخمی ہونے والے تمام زائرین کو مختلف اسپتالوں میں بھیج دیا گیا ہے۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں