Thursday, November 21, 2024

کیا سوتے ہوئے پیسے کمانا ممکن ہے؟

- Advertisement -

ایک ہندوستانی کمپنی نے سوتے ہوئے پیسے کمانا بھی ممکن بنا دیا۔

ہندوستانی کمپنی ویکفٹ نے پرانی کہاوت جو سوتا ہے وہ کھوتا ہے کو غلط ثابت کردیا ہے ان کے مطابق اب سوتے ہوئے بھی پیسے کمانا ممکن ہے۔

ہندوستانی میڈیا آرٹیکل کے مطابق، ایک ہندوستانی کمپنی ویکفٹ نے پروفیشنل سلیپ انٹرن کے نام سے ایک دلچسپ دو ماہ کا انٹرنشپ پروگرام کا آغاز کیا ہے۔ پروگرام میں حصہ لینے والوں کو ماہانہ 10 لاکھ روپے ملیں گے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اس انٹرن شپ پروگرام میں شرکت کرنے والوں کے لیے کوئی سخت محنت درکار نہیں ہوگی، بلکہ انہیں رات کو آٹھ سے نو گھنٹے سونے اور دن میں صرف 20 منٹ کےلیےقیلولہ کرنا ہو گا۔

انٹرن شپ پروگرام کے دوران لاکھوں روپے کمانے کے لیے، ہر فرد کو اپنی نیند کےشہڈول کو قائم رکھنا ہو گا۔

انٹرن شپ پروگرام کی کامیابی کی ضمانت کے لیے،کمپنی نے ماہرین کی خدمات بھی حاصل کی ہیں۔

جو لوگ آرام کرنا چاہتے ہیں اور نیند کے معمول پر قائم رہنا چاہتے ہیں وہ اس جدید پروگرام کے ہدف کے سامعین ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین اس سنسنی خیز اور غیر معمولی انٹرنشپ پروگرام کو ڈریم جاب قرار دے رہے ہیں۔

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں