Monday, September 16, 2024

کیا رابی پیرزادہ شادی کرنے والی ہیں؟

- Advertisement -

پاکستان کی سابق معروف گلوکارہ اور سماجی کارکن رابی پیرزادہ نے شادی کرنے کا اشارہ دے دیا۔

اسلام کی پیروی کرنے کے لیے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری چھوڑنے والی رابی پیرزادہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک شخص کا ہاتھ پکڑے ہوئے اپنی تصویر پوسٹ کی۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

تصویر میں مرد اور رابی پیرزادہ دونوں کے چہرے چھپے ہوئے ہیں، لیکن وہ دونوں گاڑی میں بیٹھے ہوئے ہیں۔

اس تصویر کی تفصیل میں انہوں نے چند اشعار بھی شامل کیے، جس میں کچھ ایسی باتیں کہی گئیں، تھاما جو ہاتھ، دنیا کا ڈر کہاں، رشتوں کی بندش کا اثر کہاں، چھوڑے تو جا رہی ہوں دنیا کو سب سے پیچھے، منزل تو مل ہی جائے ، جانا مگر کہاں۔

اگرچہ رابی پیرزادہ نے تصویر میں موجود فرد کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں تاہم لوگ انہیں مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔

 تازہ ترین خبروں کے لیے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں