Friday, November 22, 2024

کیا ماہرہ خان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے؟

- Advertisement -

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع قیاس آرائیاں ہونے لگیں۔

بھارتی میڈیا دعویٰ کر رہا ہے کہ ماہرہ خان جس نے اکتوبر 2023 میں اپنے قریبی دوست سلیم کریم کے ساتھ ایک شاندار طریقے سے شادی کی، ان کے ہاں ننھے مہمان کی توقع ہے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ماہرہ خان کے حمل کی وجہ سے وہ دیگر اہم پروجیکٹس جیسے کہ او ٹی ٹی سیریز جو بچے سنگ سمیٹ لو، سے پیچھے ہٹ گئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ماہرہ خان کے دوسرے بچے کی پیدائش اس سال اگست یا ستمبر میں ہونے والی ہے، حالانکہ یہ واضح نہیں ہے کہ وہ اور ان کے شوہر سلیم کریم اپنے حمل کا اعلان کب کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان نے اپنی شادی کی تصویر اور ویڈیو شیئر کر دیں

بھارتی میڈیا نے ماہرہ خان کے حمل کی خبر کو بریک کیا تاہم اداکارہ اور ان کے شوہر سلیم کریم نے تاحال اس کا اعتراف یا تردید نہیں کی۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان اور سلیم کریم نے دوسری شادی کی ہے۔ ماہرہ خان کی پہلی شادی جو صرف آٹھ سال چل سکی، 2007 میں علی عسکری سے ہوئی تھی۔اداکارہ کا ایک بیٹا ہے جس کا نام ازلان ہے۔ 2015 میں طلاق ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں