امریکا میں خلائی مخلوق سے متعلق وائرل ہونے والی ویڈیو اصلی نکلی۔
امریکا کے شہرلاس ویگاس میں خلائی مخلوق سے متعلق وائرل ہونے والی ویڈیو کی حقیقت اب سامنے آگئی۔یاد رہے کہ گزشتہ سال لاس ویگاس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہوئی تھی، جس میں لوگوں کو رہائش گاہ کے باہر ایک خلائی مخلوق کا سامنا کرتا دکھایا گیا تھا۔
انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
بڑے پیمانے پر شیئر کی گئی اس ویڈیو کے بارے میں کئی افراد نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ یہ ایک دھوکہ ہے۔
لیکن چند روز قبل ماہر سکاٹ روڈر نے اس ویڈیو کا کا باغور جائزہ لیا اورامریکی میڈیا کو بتایا کہ اس وائرل ویڈیو کا باریک بینی سے جائزہ لینے پریہ پتہ چتا ہے کہ یہ بلکل اصلی ہے، اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
یہ بات واضح رہے کہ یہ ویڈیو ایک نوجوان نے گزشتہ سال 30 اپریل سے یکم مئی کے درمیان بنائی تھی۔
اس ویڈیو میں سرمئی اور سبز رنگ کی ایک عجیب سی لمبی اور پتلی مخلوق دیکھی گئی جسے خلائی مخلوق کہا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چین میں سیلاب کی پیش گوئی کے لئے نیا ماڈل تیار
جس نوجوان نے اس خلائی مخلوق کی ویڈیو بنائی تھی اس نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اس مخلوق کا قد آٹھ سے دس فٹ کے درمیان ہے، یہ 100 فیصد اصلی ہے اور اس نے دنیا میں اس جیسی کوئی چیز نہیں دیکھی۔ اس کی بڑی چمکدار آنکھیں ہیں اوراسکا منہ بھی کافی بڑا ہے۔ یہ انسان سے کافی مختلف مخلوق ہے۔
پولیس کو کال کرنے کے بعد معلوم ہوا کہ لاس ویگاس میں جس وقت یہ عجیب و غریب مخلوق نظر آئی تھی، اسی وقت ایک پولیس افسرکو بھی آسمان پر ایک پراسرار روشنی بھی دیکھی تھی۔