Friday, October 18, 2024

اسرائیل کا غزہ میں الشفاء میڈیکل کمپلیکس پر حملہ

- Advertisement -

قابض اسرائیل فوج نے غزہ میں الشفاء میڈیکل کمپلیکس پر حملہ کر دیا ہے۔

قابض اسرائیل فوج نے شمالی غزہ میں الشفاء میڈیکل کمپلیکس پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں درجنوں افراد شہید، زخمی اور گرفتار ہوئے۔

اسرائیل فورسز نے الجزیرہ کے نمائندے اسماعیل الغول کو الشفاء میڈیکل کمپلیکس کے اندر سے گرفتار کر لیا جب کہ قابض فورسز نے اسماعیل الغول کو گرفتار کرنے سے قبل شدید زدوکوب بھی کیا۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

ادھر غزہ میں اپنے نمائندے اسماعیل الغول اور ان کے ساتھ زیر حراست صحافیوں کی الجزیرہ میڈیا نیٹ ورک نے فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے اور ان سب کا ذمہ دار اسرائیلی قابض فوج کو ٹھہرایا ہے۔

الجزیرہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کے نامہ نگار اسماعیل الغول پر پیر کو قابض فورسز نے اس وقت حملہ کیا جب وہ اپنی صحافتی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔

اسماعیل الغول کو غزہ میں الشفا میڈیکل کمپلیکس کے اندر سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ صبح کے وقت کمپلیکس پر قبضے کے حملے کی کوریج کے لیے پہنچےتھے۔

یہ بھی پڑھیں: انڈونیشیا میں افطار کا سب سے بڑا دسترخوان لگایا گیا

عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ قابض فورسز نے الغول اور اس کے متعدد ساتھیوں کو گرفتار کرنے سے قبل ان کے ساتھ کام کرنے والے پریس اسٹاف پرشدید زدوکوب کیا۔

عملے کو زدوکوب کیا گیا

الشفا کمپلیکس کے ایک صحافی محمود علیوا نے بتایا کہ قابض فوجیوں نے الغول اور اس کے ساتھ کام کرنے والے عملے کو زدوکوب کیا، انھیں کپڑے اتارنے پر مجبور کیا گیا اور پھر انہیں نامعلوم جگہ پر لے گئے۔

الجزیرہ کے بیان کے مطابق کہ یہ سرائیل افواج کی جانب سے صحافیوں کو ڈرانے دھمکانے کی ایک اور کوشش ہے تاکہ وہ غزہ میں شہریوں کے خلاف ہونے والے ہولناک جرائم کو دنیا کو دکھانا بند کر دیں۔

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں