Monday, September 16, 2024

منی لانڈرنگ کیس میں جیکلین فرنانڈز کو اہم ریلیف مل گیا

- Advertisement -

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ جیکلین فرنانڈز کو 200 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کیس میں عدالت نے بیرون ملک سفر کی اجازت دے دی ہے۔

جیکلین فرنانڈز مبینہ طور پر 200 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کے معاملے میں ضمانت پر باہر ہیں لیکن انہیں ہندوستان چھوڑنے کی اجازت نہیں ہے۔ انہوں نے اس پابندی کی وجہ سے عدالت میں درخواست جمع کرائی۔

ان کی اپیل کے جواب میں پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے انہیں ریلیف دی اور انہیں کچھ شرائط پر ملک چھوڑنے کا اختیار دیا۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اداکارہ کو اب بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت دی گئی ہے جب عدالت نے نوٹ کیا کے انہوں نے کبھی بھی اپنی ضمانت کا غلط استعمال نہیں کیا۔

اپنی روانگی سے تین دن پہلے، جیکلین فرنانڈز کو عدالت کو اطلاع کرنا ضروری ہے۔ اداکارہ کو جلد ہی پاسپورٹ مل جائے گا، تاہم اس سے قبل انہیں 50 لاکھ روپے جمع کرانے پڑیں گے۔

عدالت نے حکم دیا کہ اداکارہ کو بیرون ملک سفر کے بعد اپنا پاسپورٹ عدالت میں دوبارہ داخل کرانا ہوگا۔

اداکارہ کے وکیل نے پٹیالہ ہاؤس کورٹ کے سامنے عرضی میں کہا تھا کہ مختصر نوٹس پر بیرون ملک سفر کرنے سے قاصر ہونے کی وجہ سے، ایک اداکار کے طور پر جیکلین فرنانڈز کا کیریئر بہت متاثر ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ 200 کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں بنیادی ملزم مدعا علیہ سکیش چندرا شیکھر اس وقت قید میں ہیں۔ ملزم کی قریبی دوست ہونے کے ناطے، جیکلین فرنانڈزنے کیس کی تفتیش میں حصہ لیا ہے اور اپنی بے گناہی کو ظاہر کرنے کے لیےکہیں بار عدالت میں گواہی دی ہے۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں