Saturday, September 7, 2024

جاپان کی مقامی حکومت نے روزانہ ہنسنے کا قانون نافذ کر دیا

- Advertisement -

جاپان میں روزانہ ہنسنے کا قانون نافذ کر دیا گیا ہے۔ 

جاپان کے ایک شہر یاماگاتا میں حکومت نے ہنسنے کا ایک منفرد قانون نافذ کر دیا ہے جس پر عوام عمل کر کے ہنس رہی ہیں۔

چینی اشاعت کے مطابق، اس قاعدے کے تحت شہری اپنی ذہنی اور جسمانی تندرستی کو بہتر بنانے کے لیے دن میں کم از کم ایک بارضرور ہنسیں گے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

ایک چینی ٹیبلوئڈ کا دعویٰ ہے کہ نیا قانون، جو گزشتہ ہفتے نافذ ہوا، ایک مقامی یونیورسٹی کے نتائج سے متاثر ہوا کہ ہنسی آپ کی صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر میں کاروباری اداروں اور دفاتر کو بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ایسی جگہ قائم کریں جہاں عملہ کے ارکان کھل کرہنس سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: خبردار! گوگل پر کبھی بھی یہ چیزیں سرچ کرنے سے گریز کریں

چینی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ یہ قانون ہر مہینے کی آٹھویں تاریخ کو ہنسنے کے دن کے ظور پر منایا جائے گااور شہریوں کی صحت کو فروغ دینے میں موثر ثابت ہو گا۔

تاہم، دیگر قانون ساز اس اصول کے خلاف ہیں، ان کا استدلال ہے کہ اس سے لوگوں کے آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہوتی ہے، کیونکہ ہنسنا یا نہ ہنسنا ایک بنیادی انسانی حق ہے۔

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں