Monday, November 25, 2024

اردن کا رکن پارلیمنٹ اسرائیل میں گرفتار

- Advertisement -

اردن کی وزارت خارجہ کے مطابق انکے ایک رکن پارلیمنٹ کو اسرائیل  نے مبینہ طور پر مقبوضہ مغربی کنارے میں اسلحہ کی اسمگلنگ کی کوشش کرنے پر حراست میں لیا ہے۔

اردن کی امون نیوز ایجنسی کے مطابق عماد العدوان کو ہفتے کی رات اسرائیل کی سیکورٹی فورس نے ایلنبی برج کراسنگ سے گرفتار کیا۔

اسرائیلی سوشل میڈیا پر غیر تصدیق شدہ ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حکام نے 12 مشین گنوں کے علاوہ 270 مختلف اقسام کے ہتھیار برآمد کیے ہیں۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں 

اسرائیل نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے، اور مقامی میڈیا کی کوریج کو محدود کر دیا گیا ہے۔

اردن کی وزارت خارجہ کے ایک نمائندے نے کہا کہ انکا ملک جلد سے جلد حل تلاش کرنے کی کوشیش کر رہا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق شن بیٹ سیکیورٹی ایجنسی اس بات کا تعین کرنے کی کوشش کر رہی ہے کہ ہتھیار کس کے لیے تھے اور کیا ماضی میں بھی رکن پارلیمنٹ ان سرگرمیوں میں ملوث تھے

اردن اور اسرائیل نے 1994 میں ایک امن معاہدے پر دستخط کرکے اپنے تعلقات کو باقاعدہ بنایا، تاہم حال ہی میں یروشلم کے تاریخی حرم الشریف/ٹیمپل ماؤنٹ پر اسرائیلی سیکیورٹی فورسز اور فلسطینی مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کی وجہ سے تناؤ پیدا ہوگیا ہے،

اندازوں کے مطابق اردن کی نصف سے زیادہ آبادی فلسطینی نژاد ہے اور اس کے بہت سے باشندے مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی جدوجہد سے ہمدردی رکھتے ہیں۔

پینتیس سالہ عدوان اردنی پارلیمنٹ کی فلسطین کمیٹی کے رکن ہیں۔

خلیل عطیہ، ایک مشہور اردنی قانون ساز جو اسرائیل کے ساتھ اردن کے امن معاہدے کی مخالفت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی طرف سے مسٹر عدوان کی نظربندی سے اردنیوں کے وقار کو نقصان پہنچا ہے۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں