Saturday, July 27, 2024

کراچی: کے ڈی اے لینڈ سے بوریوں بھرا دفن اسلحہ برآمد

- Advertisement -

کراچی: صوبہ سندھ کے  بڑے شہر کراچی کے علاقے  کے ڈی اے لینڈ سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا ہے، تمام اسلحہ بوریوں میں بند کر کے زمین میں دفن کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق کراچی سندھ کےعلاقے اسٹیل ٹاؤن لنک روڈ کے ڈی اے لینڈ سےکافی مقدار میں اسلحہ ملا ہے، جس میں سے کئی ہتھیار 31 جنوری کو چوری ہوئے تھے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

ذرائع کے مطابق کھدائی کے بعد نکالے گۓ ہتھیار جن بوریوں میں تھے وہ دیکھنے میں نئی لگ رہیں تھیں جبکہ اس میں موجوداسلحہ پرانا ہے، بتایا جا رہا ہےتمام اسلحہ حلیم عادل کے بھائی کی ایک سیکیورٹی کمپنی کا تھا۔

چوری کیے گئے ہتھیار کا مقدمہ 7 فروری کو شاہ لطیف تھانےمیں درج ہوا تھا،اسٹیل ٹاؤن اور شاہ لطیف کے مقدمات میں ایک طرح کے کئی نمبرز موجود ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بوریوں سے ملنے والا زیادہ تر اسلحہ چوریکا ہے، بوریوں سے ایک میٹل ڈیٹکٹر اور وائر لیس سیٹ بھی برآمد ہوا ہے۔ تمام ہتھیار اور سامان کو اسٹیل ٹاون تھانے پہنچا دیا گیا ہے۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں