مفتی عبدالقوی کا کہنا ہے کہ کرینہ کپور ان کی اہلیہ رہ چکی ہیں۔
مفتی عبدالقوی اپنے متنازع بیانات کے لیے کافی مشہور ہیں ۔بھارتی اداکارہ کرینہ کپور کے حوالے سے مفتی قوی نے ایک غیر متوقع دعویٰ کیا ہے کہ کرینہ کپور ان کی اہلیہ رہ چکی ہیں ۔
انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
ایک نجی کی رپورٹ کے مطابق مفتی عبدالقوی نے ایک پوڈ کاسٹ میں کہا کہ انہوں نے کرینہ کپور سے شادی کی ہے اور وہ اب بھی ان کی بیوی ہیں۔ 1996 میں جب اداکارہ کی عمر 21 سے 23 سال کے درمیان تھی تو کرینہ کے ساتھ ان کا نکاح ہوااور یہ نکاح 1999 تک قائم رہا۔
انہوں نے بتایا کہ اس وقت وہ سیٹھ شاہد کے نام سےمشہور تھےجبکہ کرینہ ایک معروف اداکارہ نہیں تھیں، اس لیے یہ ممکن ہے کہ سیٹھ شاہد کے نام کا ان پر اثر تھا۔
یہ بھی پڑھیں: زیادہ میٹھا کھانا صحت کے لیے کیوں نقصان دہ ہے؟
مفتی قوی کے مطابق کرینہ کپور کی سیف علی خان سے شادی کو کچھ ہندوستانیوں نے ناجائز قرار دیا تھا، لیکن میں نے اسے جائز سمجھا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’مجھے ایشوریہ رائے شروع سے ہی پسند ہے، اس لیے اگر وہ بھی شادی کی پیشکش کرتی ہیں تو میں تیار ہوں‘۔


