Friday, September 20, 2024

آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے

- Advertisement -

قوم آج یوم یکجہتی کشمیر عزم کی تجدید کے ساتھ منائے گی

قوم آج یوم یکجہتی کشمیر اس عزم کی تجدید کے ساتھ منائے گی کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کے ان کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت کی جائے گی۔

پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کے عوام اور حکومت ہر سال یہ دن  مناتے ہیں تاکہ نہ صرف بھارت کے زیر قبضہ جموں  کے لوگوں کے ساتھ اپنی محبت اور پیار کی تجدید کی جا سکے بلکہ کشمیریوں کو بھارت سے آزادی دلانے کے اپنے عزم اور لگن کا اعادہ کیا جا سکے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 

زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ مظاہرے کریں گے اور ملک بھر میں انسانی زنجیریں بنائیں گے تاکہ کشمیریوں میں نئی روح پھونک دی جا سکے، جو کئی دہائیوں سے اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر جاری اپنے الگ الگ پیغامات میں کشمیر کاز اور بھارت کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے عوام کے لیے قوم کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کاکڑ اور علیئیف کا غزہ اور کشمیر پر تبادلہ خیال

ڈاکٹر علوی نے کہا کہ حق خود ارادیت بین الاقوامی قانون کا بنیادی اصول ہے لیکن افسوس کہ کشمیری عوام اس ناقابل تنسیخ حق کا استعمال نہیں کر سکے۔

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں