Wednesday, December 4, 2024

کورین یوٹیوبر داؤد کم کو مسجد بنانے سے روک دیا گیا

- Advertisement -

یوٹیوبر داؤد کم  نے منفی ردعمل کے بعد مسجد کی تعمیر روک دی۔

مقبول کوریا کے نو مسلم یوٹیوبر اور گلوکار داؤد کم  نے مقامی باشندوں کے منفی ردعمل کے بعد مسجد کی تعمیر کا منصوبہ روک دیا۔

داؤد کم کی جانب سے جنوبی کوریا کے شہر انچیون میں یونگ جونگ آئی لینڈ پر مسجد بنانے کا اعلان کیا گیا تھا جس کے لیے انہوں نے 136 ہزار 500 ڈالر میں زمین بھی خریدی تھی۔

انگلش میں یہ خبر پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

ذرائع کے مطابق کم نے ابتدائی طور پر 20 ملین وون ادا کیے تھے اور باقی رقم اگلے ماہ ادا کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

لوگوں کا منفی ردعمل

تاہم اب مسجد کی تعمیر کے خلاف مقامی لوگوں کے منفی ردعمل کے بعد دونوں فریقوں نے کرایہ دار اور زمین کے مالک کے ساتھ معاہدہ منسوخ کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

زمین کے مالک نے کم کے اس جگہ پر مسجد بنانے کے ارادوں سے لاعلمی کا اظہار کیا۔

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں کم نے لکھا، میں نے مسجد کی تعمیر کے حوالے سے لوگوں سے وصول کی گئی تمام رقم واپس کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی، تعلیمی ادارے بند 

انہوں نے لکھا کہ میں نے کبھی کسی کو ہراساں نہیں کیا، دھوکہ یا لڑائی نہیں کی، اگر ان میں سے کوئی بات سچ ہے تو مجھے سزا ملنی چاہیے۔

داؤد نے یہ بھی لکھا کہ مسجد بنانے کا فیصلہ کرنے کے بعد میرے لیے کوریا میں مسائل پیدا ہو گئے۔

انہوں نے لکھا کہ اللہ سب جانتا ہے، میری نیت صرف اللہ کے لیے ہے، کوریا میں مسجد بنانا کبھی ترک نہیں کروں گا۔

واضح رہے کہ داؤد کم نے ستمبر 2019 میں اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا تھا۔ داؤد کم کو کم کیون وو اور جے کم کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ داؤد کم کے یوٹیوب اور انسٹاگرام پر 5.52 ملین سے زیادہ سبسکرائبرز ہیں اور 3.5 ملین فالورز ہیں۔

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں