Saturday, August 1, 2026
ہوم بلاگ صفحہ 137

سعودی عرب کے بعد سات مسلم ممالک اسرائیل کے ساتھ صلح کریں گے

 وزیر خارجہ ایلی کوہن نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل سعودی عرب کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کرتا ہے تو “چھ یا سات” مسلم ممالک اس کے ساتھ “امن” کر سکتے ہیں۔

اسرائیل وزیر  کے مطابق “سعودی عرب کے ساتھ امن کا مطلب عظیم مسلم دنیا کے ساتھ امن ہے”۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 

یروشلم پوسٹ نے کہا کہ کوہن نے یہ ریمارکس جمعہ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے خطاب کے بعد کان نیوز سے بات کرتے ہوئے کہے۔

اشاعت میں کوہن کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ “سعودی عرب کے ساتھ امن کا مطلب عظیم مسلم دنیا کے ساتھ امن ہے”۔

وزیر نے کہا، “کم از کم مزید چھ یا سات ممالک جن سے میں نے ملاقات کی ہے جو [امن میں] دلچسپی رکھتے ہیں اور اہم مسلم ممالک ہیں جن کے ساتھ ہمارے تعلقات نہیں ہیں-

رپورٹ کے مطابق کوہن نے کہا کہ یہ ممالک افریقہ اور ایشیا میں ہیں لیکن ان کا نام بتانے سے انکار کیا۔ اس نے بعد میں کہا کہ صرف کچھ ہی اس سے براہ راست رابطے میں تھے۔

امریکی صدر جو بائیڈن سعودی عرب کی طرف سے یہودی ریاست کو تسلیم کر کے مشرق وسطیٰ کو تبدیل کرنے اور انتخابی سال کی سفارتی فتح حاصل کرنے کی امید کر رہے ہیں۔

اپنی یو این جی اے کی تقریر میں، نیتن یاہو نے کہا کہ ان کا ملک سعودی عرب کے ساتھ امن کی راہ پر گامزن ہے۔

کراچی پولیس نے گاڑی نہ روکنے پر نہتے نوجوان کو گولی مار دی

کراچی اورنگی ٹاؤن میں گاڑی نہ روکنے پر مبینہ طور پر اپنی گاڑی میں چھالیہ لے جانے والے غیر مسلح نوجوان کو پولیس نے گولی مار کر ہلاک کردیا۔

کراچی میں واقعے پر مقتول کے لواحقین نے شدید احتجاج کیا، حکام نے نوٹس لیتے ہوئے نوجوان کو گولی مارنے والے پولیس اہلکار کی گرفتاری کا حکم دیا۔

ایس ایس پی ویسٹ مہزور علی نے میڈیا کو بتایا کہ چیکنگ کے دوران پاکستان بازار پولیس نے ایک کار ڈرائیور کو رکنے کا اشارہ کیا۔ تاہم اس شخص نے تیزی سے بھاگنے کی کوشش کی۔ پولیس نے اس کا پیچھا کیا اور ایک پولیس اہلکار نے پیچھے سے کار پر فائرنگ کردی اور گولی اس شخص کو لگی، بعد میں اس کی شناخت اجمل کے نام سے ہوئی۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 

انہوں نے مزید کہا کہ اسے عباسی شہید اسپتال لے جایا گیا جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

ایس ایس پی نے کہا کہ جب گاڑی کی جانچ کی گئی تو یہ سامنے آیا کہ گاڑی کے ذریعے بڑی مقدار میں سپاری ’اسمگل‘ کی جا رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ وجہ ہو سکتی ہے کہ متاثرہ نے فرار ہونے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ واقعے کا نوٹس لیا ہے اور گاڑی پر فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکار احمد کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

پولیس اہلکار کو پاکستان پینل کوڈ (پی پی سی) کی دفعہ 319 (قتل عام) کے تحت درج ایف آئی آر میں گرفتار کیا گیا تھا۔

مقتولین کے اہل خانہ اور دوستوں نے ایس ایس پی ویسٹ کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیا کہ پولیس اہلکار کے خلاف قتل کے بجائے پی پی سی کی دفعہ 302 (منصوبہ بند قتل) کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔

ہاشم آملہ کی طرف سے ورلڈ کپ کی چار بہترین ٹیمیں کون سی ہونگی

جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر ہاشم آملہ نے بھارت میں ہونے والے 2023 کے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے اپنی ٹاپ فور سائیڈز کا اعلان کر دیا ہے۔

 ایک حالیہ انٹرویو کے دوران، ہاشم آملہ نے اپنے یقین کا اظہار کیا کہ بھارت، پاکستان، جنوبی افریقہ، اور انگلینڈ سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے سب سے زیادہ ممکنہ دعویدار ہیں۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 

آملہ نے کہا کہ میں ہندوستان، پاکستان، جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے ساتھ جاؤں گا۔

آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 اکتوبر اور نومبر کے دوران ہونا ہے، جس میں کل 10 حصہ لینے والی ٹیمیں شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کا آغاز 5 اکتوبر سے ہوگا، فائنل میچ 19 نومبر کو شیڈول ہے۔

بھارت کے ویزے کا انتظار، قومی ٹیم کا دبئی کا دورہ ملتوی

0

پاکستانی ٹیم کا بھارت کے ویزے کی تاخیر کے باعث دبئی کا دورہ ملتوی کر دیا گیا ہے، کیونکہ ٹیم کو ابھی تک بھارت کے لیے ویزے فراہم  نہیں کیے گئے۔

کرک انفو کے مطابق پاکستانی ٹیم کا ورلڈ کپ سے قبل دبئی کا دورہ منسوخ کر دیا گیا ہے اور ٹیم ابھی تک بھارت کے ویزے کے انتظار میں ہے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں  

انتیس ستمبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے پہلے وارم اپ میچ سے قبل پاکستانی ٹیم کو متحدہ عرب امارات (دبئی) پہنچنے اور وہاں کچھ دن قیام کرنے کے بعد اگلے ہفتے کے اوائل میں حیدرآباد جانا تھا۔

اگرچہ ایک اہلکار نے کہا کہ صورتحال خطرناک ہے، لیکن ایسا لگتا ہے کہ پاکستانی ٹیم کے سفر کے لیے ویزے وقت پر پہنچ جائیں گے۔

ورلڈ کپ کے لیے ہندوستان جانے والی نو ٹیموں میں سے پاکستانی وہ واحد ٹیم ہے جو ابھی تک ویزے کا انتظار کر رہی ہے۔

شاہ رخ خان کی نئی فلم جوان 1 بلین ڈالر سے تجاوز کر گئی

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی نئی فلم جوان نہ صرف ہندوستانی باکس آفس پر پسند کی جارہی ہے بلکہ اس کے بین الاقوامی باکس آفس پربھی  خوب چرچےہو رہے ہیں۔

بھارت میں باکس آفس پر شاہ رخ خان کی نئی فلم جوان کی کمائی صرف دو ہفتوں میں 608 کروڑ تک پہنچ گئی ہے، اور اس کی بین الاقوامی کمائی 298 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں 

کنگ خان ایک نئے ٹائٹل کا دعویٰ کرنے کے لیے تیار ہیں کیونکہ بلاک بسٹر فلم جوان کی عالمی کمائی 1000 کروڑ کی سطح کو عبور کر چکی ہے۔

شاہ رخ خان ہندی فلمی تاریخ کے واحد اداکار بن جائیں گے جن کی دو فلمیں پٹھان اور جوان نے 1 بلین ڈالر سے زیادہ کی کمائی کی ہے۔

مشہوراداکار عامر خان کی فلم والی دنگل، 2016 میں دنیا بھر میں 1 بلین سے زیادہ کمانے والی پہلی فلم بنی تھی، جس نےکل 1968 کروڑ کا بزنس کیا تھا۔

جبکہ باہو بلی 2جس میں پربھاس کی اداکاری بہترین تھی، عالمی سطح پر 1747 کروڑ بزنس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔

پاکستان ورلڈ کپ 2023 کے اسکواڈ میں حسن علی بھی شامل

0

بھارت میں منعقد ہونے والے کرکٹ 2023 ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے جس میں حسن علی کو بھی شامل کر لیا ہے۔

زخمی ہونے والے نسیم شاہ کی جگہ حسن علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔وہ حتمی اسکواڈ کے 15 ارکان میں سے ایک ہے۔ فٹنس مسائل کا شکار تیز گیند باز نسیم شاہ کی جگہ فاسٹ بولر حسن علی نے لے لی ہے، بابر اعظم کو کپتان اور شاداب خان کو نائب کپتان کے طور پر برقرار رکھا گیا ہے۔ قومی ٹیم کے واحد وکٹ کیپر محمد رضوان بھارت جائیں گے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

چیف سلیکٹر انضمام الحق کے مطابق، حسن علی نے لنکن لیگ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، وہ ٹیم کے کھلاڑی ہیں، اور ان کی شمولیت سے ٹیم میں تقویت آئے گی، یہ بات انہوں نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تیز گیند بازوں کے پاس محدود آپشنز ہوتے ہیں لیکن حسن علی نے لنکن لیگ میں اچھا کھیلا۔

انضمام الحق کے مطابق حسن علی انگلی کی انجری کی وجہ سے ایشیا کپ کی ٹیم میں شامل نہیں تھے اور ہم نے چھ ماہ سے بنے کومبی نیشن میں ردوبدل نہیں کی جبکہ فاسٹ بولرز احسان اللہ اور محمد حسنین کی فٹنس کے مسائل بھی تھے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا کے بہترین فاسٹ باؤلر نسیم شاہ ہیں انجری کی وجہ سے انکا کافی نقصان ہو چکا ہے۔ بدقسمتی سے، انکی رپورٹس کے مطابق نسیم شاہ جلد نہیں کھیل سکیں گے، ورلڈ کپ کے بعد بھی نہیں۔

قومی ٹیم کا 15 سکواڈ

امام الحق، فخر زمان، عبداللہ شفیق، وکٹ کیپر محمد رضوان، سلمان علی آغا، افتخار احمد، سعود شکیل، محمد نواز، اسامہ میر، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور حسن علی، بابراعظم کپتان اور نائب کپتان شاداب خان ٹیم میں شامل ہیں۔ اورابرار احمد، زمان خان، اور محمد حارث کچھ بیک اپ پیلیرز ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان اپنا پہلا ورم اپ میچ 29 ستمبر کو نیوزی لینڈ سے مقابلہ کرے گا۔

انڈسٹری میں کام نا ملنے پرخودکشی کا سوچ رہا تھا، آغا مصطفیٰ

پاکستانی اداکار آغا مصطفیٰ کو ڈرامہ تیرے بن، کی پیشکش ایک ایسے وقت میں ہوئی جب وہ کام نہ ملنے کی وجہ سے خودکشی کا سوچ رہے تھے۔

ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں آغا مصطفیٰ  نے حال ہی میں ان مشکلات کے بارے میں گہرائی سے بات کی جو انہیں مسلسل ہٹ ڈرامے بنانے کے باوجود کام تلاش کرنے میں درپیش آ رہے تھے۔ اداکار نے دبتایا کہ دو سال تک کوئی کام نہیں ملا اس کے بعد جب مشہور ڈرامہ تیرے بن، میں کام کرنے کی آفر ملی تو وہ انتہائی دکھی اور خودکشی کا سوچ رہے تھے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اداکار نے بتایا کے انڈسٹری میں قدم رکھنے کے مختصرعرصے میں ہی میں نے ایک تھی مریم، سنگِ مار مار اور کیسا ہے نصیباں، جیسے کامیاب پروجیکٹس کیے۔ لیکن ایک موقع ایسا آیا جب کوئی انہیں انڈسٹری میں کام نہیں دے رہا تھا۔

انہوں نے انڈسٹری لابنگ پر بھی تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ انہیں اس کی کوئی پرواہ نہیں ہے کیونکہ انہیں پورا یقین ہے کہ جو کچھ ان کے لئے ہے وہ انہیں ملے گا۔ دوسرے لوگوں پر بھروسہ کرنے کے بجائے وہ صرف اللہ پر بھروسہ رکھتے ہیں۔

انڈسٹری میں کبھی خود سے کام نہیں مانگا

آغا مصطفیٰ کے مطابق انہوں نے کبھی کسی ہدایت کار یا ساتھی اداکار سے کسی قسم کی فیورنہیں مانگی۔ وہ رو رو کر دعائیں مانگتے تھے اور دو سال تک مسلسل کام نہ ملنے پراس قدر مایوس ہو گیا کہ اپنی جان لینے پر غور کرنے لگا تھا۔

لیکن مجھے یقین تھا کہ رزق اللہ دیتا ہے، آغا مصطفیٰ نے کہا۔ ڈرامہ سیریل تیرے بن میں اداکاری کا دعوت نامہ اسی وقت آیا، اور میں نے اسکرپٹ پڑھے بغیرایکسیپٹ کر لیا کیونکہ مجھے کسی بھی طرح گھرکے لیے کام کرنا تھا۔ بل تھے جو ادا کرنے تھے۔

اداکارکا کہنا تھا کہ ڈرامے کے چند مناظر فلمانے کے بعد انہوں نے دیکھا کہ ڈرامہ اور ان کے کردار دونوں میں کافی اینرجی ہے۔ نتیجے کے طور پر، انہوں نے اس پروجیکٹ پر مزید محنت کی، اور ڈرامہ بہت کامیاب رہا، جس کے نتیجے میں دوسرے ڈراموں کی پیشکش ہونے لگی.

ان کا کہنا تھا کہ زندگی کے پچھلے دو سال سے جو مسلسل ہٹ پروجیکٹس کررہا تھا اس کے بعد ان میں انا پیدا ہوگئی تھی جو اب مکمل طور پر ختم ہو گئی ہے اور شاید اللہ کو اسی طرح سبق سیکھانا تھا مجھے۔

لاکھوں روپےکھانے کا بل دیکھ کر خاتون نے پولیس کو بلالیا

0

سنگاپور:2 لاکھ روپے کا کھانا کھانے کے بعد جاپانی سیاح خاتون نے بل ادا کرنے کی بجائے پولیس کو فون کر کے بلا لیا اور ریسٹورنٹ پر الزام لگائے۔

ساتھیوں کے ساتھ سنگاپور جانے والی ایک جاپانی خاتون نے وہاں کے ایک ریسٹورنٹ میں کیکڑے کا آرڈر دیا اور جب اسے کھانے کے بعد بل ادا کرنے کا وقت آیا تو اس نے پولیس کو چال کر کے بلا لیا۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں 

خاتون نے کہا کہ اسے ریسٹورنٹ کی انتظامیہ کی جانب سے جھینگوں کے کھانے کے لیے 680 ڈالر (2 لاکھ پاکستانی روپے) وصول کرنے کے بارے میں پیشگی آگاہ نہیں کیا گیا تھا۔

جاپانی خاتون کی جانب سے پولیس کو بتایا گیا کہ اس نے ویٹر کے مشورے پر ریسٹورنٹ کی سگنیچر الاسکن کنگ چلی ڈش کا آرڈر دیا تھا، لیکن اسے ڈش کی قیمت کے بارے میں واضح طور پر آگاہ نہیں کیا گیا تھا۔

اس نے بتایا کہ ویٹریس نے کیکڑے کو ڈش کے طور پر بتایا تھا اور اس کی قیمت 20 ڈالر بتائی تھی۔جب کہ اب یہ معلوم ہوا ہے کہ ریسٹورنٹ اس ڈش کی قیمت فی 100 گرام کے حساب سے لگاتا ہے۔

خاتون سیاح نے یہ بھی الزام لگایا کہ اسے ڈش تیار کرنے سے پہلے کیکڑے کے مکمل وزن کے بارے میں بھی نہیں بتایا گیااور 4 افراد کے گروپ کو3500 گرام وزنی ڈش کے لیے 680 ڈالر کا بل تھمایا جا رہا ہے۔

ریسٹورنٹ کے عملے نے یہ بات واضح کی کہ گروپ سے زیادہ رقم وصول نہیں کی گئی۔ عملے نے اسی وقت ایک دوسرے آرڈر کی رسید بھی پولیس کو دکھائی جو بلکل اسی ڈش کے لیے دیا گیا تھا۔

کچھ بحث کے بعد، ریسٹورنٹ کی انتظامیہ نے ڈالر78 کی کمی کے ساتھ بل کو قبول کرنے پر اتفاق کیا۔

اداکارہ سجل علی کے سکردو سے خوبصورت کلکس

اداکارہ سجل علی آج کل کی مشہور اداکاروں  میں سے ایک ہیں۔ مشہور اداکارہ آج کل اپنی مصروفیات کی بنا پر سکردو میں دکھائی دے رہی ہیں۔  

اداکارہ سجل علی نے اپنے کیرئیر کا آغاز محمود آباد کی مالکن سے کیا تھا اور اب وہ عالمی سطح پر ایک معروف شخصیت ہیں۔ لوگوں نے سجل علی کو ڈراموں میں پسند کیا اور انہوں نے بین الاقوامی سطح پر بہترین فلموں میں کام کیا۔ انہوں نے پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا ہے، انہوں نے پیشہ ورانہ طور پر ترقی کی ہے، ان کے فیشن سے لے کر ان کی اداکاری تک، جس نے بہت سے نوجوان اداکاروں کو فن میں کیریئر بنانے کی ترغیب دی۔

انگلش میں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں 

وہ اپنے عملے کے ساتھ وقت گزارنا بھی یقینی بناتی ہیں اور سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے پراجیکٹس کے لمحات اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی ہیں۔

 سجل علی حال ہی میں کام کے سلسلے میں سکردو میں تھیں اور انہوں نے اپنے فالوورز کے ساتھ کچھ خوبصورت تصاویر شیئر کیں۔ ان میں سے چند تصاویر یہ ہیں۔

سکردو سے سجل علی کے خوبصورت کلکس

سکردو سے سجل علی کے خوبصورت کلکس

پاکستان میں 24 ستمبر تک بارشوں کا امکان

پاکستان محکمہ موسمیات کے مطابق، اب سے اتوار 24 ستمبر تک ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی توقعکی جا رہی ہے۔

پاکستان محکمہ موسمیات نے وارننگ جاری کی ہے کہ 22 ستمبر سے 24 ستمبر تک ملک بھر میں مختلف مقامات پر بارشوں کا امکان ہے۔ مغربی ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں چل رہی ہیں، اور ان سے سندھ میں کراچی اور حیدرآباد سمیت کئی مقامات پر آندھی اور تیز بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں 

محکمہ موسمیات کے مطابق ان تین دنوں میں سبی، قلات، لسبیلہ، کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں بھی بارش ہوگی۔ نشیبی علاقوں میں سیلاب آسکتا ہے، اور ہوا ناقص انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو اس سلسلے میں الرٹ جاری کر دیا ہے۔

کچھ نشیبی علاقوں جیسے سجاول، عمرکوٹ اور تھرپارکر کو محکمہ موسمیات کی جانب سے شدید بارشوں کی وارننگ موصول ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے باعث مری، گلیات، کشمیر اور ہزارہ ڈویژن میں لینڈ سلائیڈنگ ہوسکتی ہے۔ واضح رہے کہ ایم ڈی واسا کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد میں آج سے بارش شروع ہوگئی ہےاورکل 30 ملی میٹر بارش ہوئی۔

واسا کا عملہ مشینری کے ساتھ نشیبی علاقوں میں تعینات ہے، ایم ڈی واسا کے مطابق نالہ لئی میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔