Friday, November 22, 2024

نئے سال کے دن کے لئے تازہ ترین موسم کی صورتحال

- Advertisement -

پاکستان کے محکمہ موسمیات نے تازہ ترین موسم کی صورتحال بتا دی ہے۔ 

محکمہ موسمیات نے حال ہی میں پاکستان کے موجودہ موسم کے بارے میں ایک اپ ڈیٹ جاری کی ہے، جس میں صورتحال بتائی گئی ہے کہ ملک کےاکثر علاقے طویل سردی اور خشک موسم کا سامنا کر رہےہیں۔

پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے اطلاع دی ہے کہ شمالی بلوچستان میں سردی مزید بڑھ رہی ہے اور خیبر پختونخواہ اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں گھنی دھند چھائی ہوئی ہے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں 

اس کے علاوہ پوٹھوہار کے علاقے اور بالائی سندھ میں رات کے وقت دھند پڑنے کا امکان ہے۔

ملک کے دارالحکومت اسلام آباد میں درجہ حرارت سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے، اور یہ مری، گلیات اور پڑوسی اضلاع میں اسی طرح برقرار رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان لڑائی جاری

بہاولپور، ساہیوال، اوکاڑہ، قصور، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، جہلم، منگلا، فیصل آباد، جھنگ، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خانیوال، ملتان، خانپور، رحیم یار خان، دادو، گھوٹکی، پڈعیدن، چارسدہ۔ مردان، نوشہرہ، صوابی، پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان، اور اس کے گردونواح پنجاب کے دھند کی لپیٹ میں ہیں۔

اسی طرح گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں موسم شدید خشک اور سرد رہے گا۔

خطرناک موسم سے نمٹنے کے لیے محکمہ موسمیات نے رہائشیوں کو موسم کی پیشن گوئی کے بارے میں آگاہ رہنےاور ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں،اور کہا کہ نئے سال کے محفوظ آغاز کو یقینی بنانے کے لیے، شدید دھند سے متاثرہ جگہوں پراحتیاط سے گاڑی چلائیں۔

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں 

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں