انڈیا: بھارتی فلم اداکار دھرمیندرا ممبئی میں انتقال کر گئے۔
بھارتی فلموں کے لیجنڈ اداکار دھرمیندرا آج صبح 89 برس کی عمر میں ممبئی میں اپنی رہائش گاہ پر مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔
انسٹاگرام پوسٹ میں، فلم پروڈیوسر اور ہدایت کار کرن جوہر نے دھرمیندر کے انتقال کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا، “دھرمیندر ایک دور کا خاتمہ ہیں، وہ ایک عظیم میگا اسٹار اور مین اسٹریم سنیما میں ایک ہیرو کی حقیقی تصویر ہے۔”
انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
بھارتی میڈیا کے مطابق دھرمیندرا پنی 90ویں سالگرہ سے چند روز قبل انتقال کر گئے اوران کی آخری رسومات پون ہنس شمشان گھاٹ میں ادا کی جایئں گی۔
یہ بھی پڑھیں: سردی میں گلے کی خراش کا آسان اور فوری علاج
کرن جوہر کے مطابق، جس نے اداکار کی کشش، اسکرین پر پراسرار شخصیت، اور ہندوستانی فلم میں مقام کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ ایک لاجواب اداکار ہونے کے علاوہ، دھرمیندر ایک خوبصورت انسان بھی تھے جنہیں انڈسٹری میں ہر کوئی ناقابل یقین پیار اور احترام کی نگاہ سے دیکھتا تھا۔


