معروف ماڈل کرن اشفاق کا کہنا ہے کہ طلاق کے بعد ان کی زندگی پرسکون ہو گئی ہے کرن اشفاق اداکار عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ ہیں۔داکارہ نے مداحوں کے سوالات کے جواب میں کہا ہے کہ طلاق کی وجہ ان کی بجائے عمران اشرف سے پوچھی جائے کہ طلاق کیوں ہوئی۔
ماڈل کرن اشفاق اور عمران اشرف کی طلاق 2022 میں ہوئی تھی اس دوران دونوں نے طلاق کی وجوہات بتانے سے گریز کیا تھا۔
دونوں کی شادی 2018 میں ہوئی تھی اور 2020 میں ان کے ہاں ایک بیٹے کی ولادت ہوئی جس کا نام روہان رکھا گیا۔ ان دونوں میں کبھی کوئی تکرار کی خبر سامنے نہیں آئی۔
انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
یہ دونوں رومانوی جوڑی کےلئے مشہور ہیں ان کے مداح علحیدگی کی خبر سن کر بہت افسردہ اور حیران ہوئےکیونکہ ان میں کبھی اختلافات نہیں دیکھے گئے تھے۔
طلاق کے بعددونوں اپنے معمول کی سرگرمیوں میں مصروف عمل دکھائی دے رہے ہیں کرن اشفاق نے حال ہی میں انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالات کے جواب میں طلاق اور اس کے بعد کی زندگی پر بھی بات کی۔
انہوں نے کہا کہ طلاق کے بعد ان کی زندگی انتہائی پرسکون ہوچکی ہے۔
مداحوں کے سوالات
ان سے یہ بھی پوچھا گیا کہ آپ کے سابق شوہر عمران اشرف نے انسٹاگرام سے آپ کے ہمراہ لی گئی کوئی بھی تصویر ڈیلیٹ نہیں تو آپ نے تمام تصویریں کیوں ڈیلیٹ کیں؟
اس بات پر کرن اشفاق نے کہا کہ عمران اشرف کے انسٹاگرام پر ان کی 10 سے 12 تصاویر ہوں گی اور ان کا پورا انسٹاگرام اکاؤنٹ تصاویر سے بھرا تھا، جس کی وجہ سے انہیں تصاویر ڈیلیٹ کرنا پڑیں۔
اداکارہ سے یہ بھی پوچھا گیا کہ ہمیشہ عمران اشرف نے یہ بتایا کہ ان کی مقبولیت کی وجہ آپ تھیںاور آپ ان کے لئے بہت اچھی اور فائدہ مند ثابت ہوئی ہیں۔
اس پر ماڈل کرن اشفاق نے بتایا کہ اگر ایسی بات ہے تو پھر مداح کیوں انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہیں یہ کہہ کر کہ میں نے صرف شہرت کو ہی دیکھا اور شادی کر لی۔
ایک سوال یہ بھی پوچھا گیا کہ عمران اشرف نے طلاق کیوں دی جس پر کرن نے کہا یہ سوال عمران سے کرنا بہتر ہو گا کہ انہوں نے کیوں طلاق دی۔