Thursday, November 27, 2025

مشینیں مفت کھانا فراہم کر یں گی

- Advertisement -

دبئی کی سڑکوں پر اب مفت گرم کھانا فراہم کرنے والی مشینیں نصب ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، مفت گرم کھانا فراہم کرنے والی مشینیں خزاب السبیل منصوبے کا ایک جزو ہیں، جو 2022 میں شروع کیا گیا تھا۔ یہ تنظیم دبئی اوقاف فاؤنڈیشن کے ذریعے چلائی جاتی ہے۔ یہ مشین پسماندہ افراد کو مفت تازہ روٹی دینے کے لیے سمارٹ ڈیوائسز کا استعمال کرتی ہے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

ان کے مطابق مفت فوڈ وینڈنگ مشینوں کا ڈیزائن جدید ہے۔ استعمال میں آسانی کے لیے، اس میں ڈیجیٹل اسکرین موجود ہے۔ کھانے کی تازگی کو برقرار رکھنے کے لیے مشینوں میں کولنگ سسٹم بھی موجود ہے۔

اس مشین کے استعمال کے لیےصارفین کو ایک سمارٹ شناختی کارڈ درکار ہو گا ۔ جس سے ہر فرد کو روزانہ ایک وقت کا کھانا ملے گا۔ تاکہ ضرورت مندوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکے اور تقسیم میں مساوات کو برقرار رکھا جائے۔

یہ  بھی پڑھیں: بھارتی لیجنڈری اداکار دھرمیندرا انتقال کر گئے

دبئی اوقاف کے سیکرٹری جنرل علی المطاوٰی کے مطابق یہ آلات دبئی کی متعدد مساجد کے قریب رکھے گئے ہیں۔ مستقبل میں ضرورت کے مطابق ان کی تعداد کو نئی جگہوں تک بڑھایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد وقف نظام کو جدید بنانا اور اسے برقرار رکھنا ہے۔ تاکہ ضرورت مندوں کو باعزت اور آسان طریقے سے ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

یہ خبر انگلش میں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں