ماہرہ خان نے حال ہی میں دوسری شادی کرنے کے بعد دعائے خیر اور مایوں کی تصاویر اپنے فینس کے ساتھ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیر کیں۔
ماہرہ خان نے گزشتہ روز ایک انسٹاگرام پیغام میں اپنے فالوورز سے وعدہ کیا تھا کہ وہ جلد ہی شادی سے متعلق مزید تقریبات مایوں وغیرہ کی تصاویر پوسٹ کریں گی۔
انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
اداکارہ نے تصاویر کی تفصیل میں اپنی ماں کو خوبصورت الفاظوں سے نوازا۔
انہوں نے مزید کہا، میری امی چاہتی تھیں کہ میری شادی اچھی دعاؤں سے شروع ہو، میری خوبصورت ماں جو وہیل چیئر پر ہے، لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ بہت کچھ نہیں کر سکتی لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ بہت کچھ کر سکتی ہیں۔
انہوں نے بیٹھ کر گھر کوبھی سجایا اوردوسری تیاریاں بھی کیں، اوروہ وقت پر تیاربھی تھیں ماہرہ نے کہا، الحمدللہ، ہمارے والدین کے لیے۔
اداکارہ نے کہا، الحمدللہ ان دوستوں کے لیے جنہیں میں اپنی بہنیں کہہ سکتی ہوں۔
نیچے جانے سے پہلے ماہرہ خان نے مزید کہا کہ ‘میں نے اپنی نانی اور دادی کے لیے موتیا کے پھول لیے تھے اور انہیں ان بالیوں میں ڈال دیا تھا جو میں نے اپنے کانوں میں پہن رکھی تھیں۔
تصویروں سے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ماہرہ نے مایوں کے لیے پیلے رنگ کا روایتی لباس اور دعا خیر کے لیے آف وائٹ حیدرآبادی کرتا کے ساتھ سنہری رنگ کا چوڑیدار پاجامہ پہنا تھا۔